vBirdy Logo
vBirdy Logo

انسانی جسم میں موجود کچھ دلچسپ حصوں ‏کے بارے میں معلومات

انسانی جسم کی بناوٹ کافی پیچیدہ ہے اس میں ہر دن ہر گھنٹے ہر منٹ اور سیکنڈ کیمیائی ردعمل کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں جیسا کہ بالوں کا جھڑنا جسم میں موجود سیلز کا مرنا اور نئے سیلز بننا انسانی جسم کافی طاقتور ہونے کے ساتھ ساتھ کافی کمزور بھی ہے مثال کے طور پر ہمارے ہونٹ جو کہ جسم کے سب سے زیادہ حساس حصے ہوتے ہیں وہیں ہونٹوں کے پیچھے مسیٹرز نام کے پٹھے ہوتے ہیں۔ جو ہمیں کھانا چبانے میں مدد دیتے ہیں یہ پٹھے اتنے طاقتور ہوتے ہیں کہ ان کی مدد سے ہم کئی کلو تک کا وزن اٹھا سکتے ہیں۔

اس تحریر میں آپ ایسے ہی انسانی جسم میں موجود کچھ دلچسپ حصوں کے بارے میں جانیں گے۔

دماغ پورے دن جب ہمارا جسم حرکت میں ہوتا ہے تب اس میں موجود سبھی اعضاء کے ساتھ ساتھ ہمارا دماغ بھی لگاتار کام کرتا رہتا ہے لیکن کیا آپ کو پتہ ہے جب ہم حرکت کر رہے ہوتے ہیں تو ہمارا دماغ 25 وولٹ تک کی بجلی پیدا کرتا ہے جس سے ہم ایک چھوٹا بلب جلا سکتے ہیں۔ یہی نہیں جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تب بھی ہمارا دماغ کام کر رہا ہوتا ہے تب ہی ہم خواب دیکھتے ہیں ہمارا دماغ پورے جسم کے کسی بھی اعضاء، پٹھے یا جلد کو جو محسوس کرواتا ہے اس کی رفتار تقریبا 274سے 400 کلومیٹر فی گھنٹے کی ہوتی ہے۔ تبھی اگر ہم جل جائے یہ ہمارے جسم پر کوئی کٹ لگ جائے کوئی مچھر کاٹ لے یا کسی بھی اعضاء میں بے چینی ہو تو ہمارا ردعمل کافی تیز ہوتا ہے۔ آپ محسوس کرتے ہیں کہ جب آپ کو کسی چیز سے ڈر لگ جائے یا آپ کو کوئی خطرہ محسوس ہو تو آپ کا دل زور زور سے دھڑکنا شروع کر دیتا ہے کیونکہ دماغ کو پتہ چل جاتا ہے کہ اب آپ نے بھاگنا ہے اور اس خطرے سے بچنا ہے۔اسی لئے جب آپ بے ہوش ہو جاتے ہیں تو دماغ آپ کے باقی تمام حصوں کو سولا دیتا ہے اور دل کو دھڑکتا ہے تاکہ آپ زندہ رہ سکیں۔
جگر ہمارے جسم کا ایک اہم حصہ ہے دل جو خون ہمارے اعضا کو پہنچاتا ہے وہ جگر ہی پیدا کرتا ہے اور دل اس خون کو آگے ہماری رگوں میں دوڑتا ہے۔ یہ ہمارے جسم کا ایک ایسا عضو ہے جو اپنے آپ کو دوبارہ تخلیق کر سکتا ہے۔تب ہی جگر کی پیوندکاری زیادہ تر کامیاب ہوتی ہے۔
دانت ہمیں کھانے میں مدد دیتے ہیں ہمارے دانت کافی زیادہ مضبوط ہوتے ہیں دانتوں کے گرد ایک سفید غلاف ہوتا جو ہمارے دانتوں کو ڈھانپ کر رکھتا ہے یہ ہمارے جسم کا سب سے زیادہ مضبوط حصہ ہوتا ہے ہم عام طور پر کسی بھی عام چیز کو کھولنے کے لئے دانتوں کا ہی استعمال کرتے ہیں۔
معدہ جسم کا ایک ایسا  حصہ ہے کہ جو اگر صحیح طرح سے کام نہ کرے تو انسان کو بہت زیادہ تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے۔ ہمارے معدے کے اندر ایک تیزاب ہوتا ہے یہ تیزاب اتنا گرم ہوتا ہے کہ اگر ہمارے جسم کے کسی بیرونی حصہ پر ڈال دیا جائے تو یہ صرف اسے جلائے گا نہیں بلکہ اس میں سوراخ کر دے گا یہ تیزاب ہمارے کھاۓ گۓ کھانے میں سے کسی بھی طرح کے وائرس اور بیکٹیریا کو جلا کر ختم کر دیتا ہے۔
خون ہمارے جسم کا ایک نہایت اہم حصہ ہے اگر یہ ہمارے جسم میں ختم یا کم ہو جائے تو انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔خون میں ہمارے جسم کے اندر دل سے لے کر پورے جسم سے ہوکر اور واپس دل میں آنے تک تقریبا 19000 کلو میٹر تک کا سفر کرتا ہے۔
عام طور پر ہمیں دن میں دو سے تین مرتبہ چھینکیں آتی ہیں اگر آپ بیمار ہیں اور کسی دوسرے انسان کے سامنے کھانستے یا چھینکتے ہیں تو آپ کا انفیکشن اس انسان کو بھی لگ جائے گا۔ اس لیے ہمیں کھانستے یا چھینکتے ہوئے اپنے منہ کو ڈھانپ لینا چاہیے جسے ایک طرح سے اچھی عادت بھی کہا جاتا ہے۔ جب ہم چھینکتے ہیں اس وقت ہمارا دل دھڑکنا بند کر دیتا ہے جب ہم کھانستے یا چھینکتے ہیں تو ایسی چیزیں جو ہوا میں ہمارے لئے مضر صحت ہیں وہ باہر نکل آتی ہیں اس لیے ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور ویسے بھی آج کل وائرس ہر جگہ پھیلا ہوا ہے اس لیے جب بھی کھانسیں یا چھنکیں  تو اپنے منہ پر رومال بازو سے ڈھانپ لیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top