vBirdy Logo
vBirdy Logo

اپنے پراپرٹی بزنس کو کس طرح شروع کریں اور کس طرح اس کو کامیاب بنائیں۔ ‏

ایک آدمی اپنی پوری زندگی نوکری کر کے کماتاہے۔
۔ لیکن جب اس کا بیٹا نوکری کر کے کمانا شروع کرے گا تو وہ دوبارہ نئے سرے سے اٹھے گا اور پھر سخت محنت کرنے کے بعد ایک اچھا مقام ملے گا۔
لیکن اگر بات کی جائے ایک کاروبار کرنے والے شخص ایک مرتبہ سخت محنت سے اپنے کام کو چمکاتا ہے اور جب اس کا کاروبار اچھا ہوجاتا ہے تو وہ اسے اپنی محنت سے اور بڑھاتا جاتا ہے اسی طرح جب اس کے بیٹے کام کرنا شروع کریں گے تو ان کے پاس ایک اچھا کاروبار ہو گا۔ 
آج کے دور میں اگر ایسے کاروبار کی بات کی جائے جو آگے لمبے عرصے تک چلایا جا سکے تو وہ پراپرٹی کا کام ہے۔ آپ یہ کام تین لاکھ روپے سے بھی شروع کر سکتے ہیں لیکن آپ کے پاس تجربہ ہونا لازمی ہے۔کیونکہ اگر آپ کے پاس تجربہ نہیں تو کاروبار  کسی کام کا نہیں ہے۔ مثال کے طور پر آپ بریانی بنا رہے ہیں اور آپ کو بنانی نہیں آتی تو وہ کاروبار بھی کسی کام کا نہیں آپ کو کاروبار میں سب سے پہلے لوگوں کے ساتھ بات کرنی آنی چاہیے۔ اگر آپ ایک اچھے سیلزمین ہیں تو یہ کاروبار آپ کے لئے نہایت آسان ہے اگر آپ اس کاروبار میں آنے سے ڈرتے ہیں کہ اس کاروبار میں مجھے دھوکا ہو سکتا ہے مجھے کوئی نقصان ہو جائے گا۔ اگر آپ کے پاس گاڑی ہے اور اس کو گھر سے باہر اس لیے نہیں نکالو گے کوئی حادثہ نہ ہو جائے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں آپ کبھی بھی کچھ نہیں کر سکتے اور نہ ہی کبھی آگے بڑھ سکتے ہیں اس لیے آپ کو کسی اچھی پراپرٹی ڈیلر کے پاس کام کرکے تجربہ حاصل کرنا چاہیے اگر پیسے دے کر بھی کام کرنا پڑے تو کرو میں کہتا ہوں کے آپ ڈگری کے لئے پیسے نہ دو ہنر سیکھنے کے لیے پیسے دینے پڑیں تو دو ۔
اس کاروبار میں صبر کی اہمیت سب سے زیادہ ہے کیوں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک ہوائی روزی ہیں لیکن ایسا نہیں ہے اگر آپ کے پاس تجربہ ہے تو آپ اس سے اچھا خاصا کما سکتے ہیں اچھے خاصے مطلب آپ اس سے لاکھوں کماسکتے ہیں لیکن اس کے لیے سخت محنت بھی کرنی پڑے گی کیونکہ آپ ایک دن یا ایک ہفتہ کے اندر لاکھوں تو کما نہیں سکتے اس کے لیے لمبا وقت اور سخت محنت درکار ہے۔ لیکن اس محنت کے بعد ہی آسانی آئی گی کیونکہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہوتی ہیں۔
بات کی جائے پراپرٹی کے بزنس کے بارے میں تو آپ اس سے چار طریقوں سے کما سکتے ہیں۔
Renting
۔ :- پراپرٹی کرایہ پر دینا اس میں پراپرٹی ڈیلر ایک جگہ کو کرایے پر دیتا ہے اور جس کی جگہ ہے وہ اور جو کرایہ پر جگہ لے رہا ہے ان دونوں سے پراپرٹی ڈیلر کرائے کا آدھا حصہ کمیشن کے طور پر لیتا ہے یعنی اگر کرایا تیس ہزار ہے تو ڈیلر دونوں فریقوں سے 15-15ہزار کمیشن لے گا۔
Commission:-
 جو لوگ زمین خریدتے اور بیچتے ہیں ان دونوں سے ڈیلر اپنا کمیشن وصول کرتا ہے اور ان دونوں فریقوں سے ڈیلر کم از کم ایک فیصد کمیشن لیتا ہے۔
Property management:-
 اگر کوئی شخص ڈیلر سے کہتا ہے کہ آپ میری جگہ کی دیکھ بھال کرو اور آپ اسے لیں گے اور اس کا کرایہ پر دیں گے اس کا کرایہ بھی آپ ھی لیں گے اور اس کے گھر یا جگہ کی تمام تر ذمہ داری آپ کی ہوگی اور آپ اس کے کرائے میں سے اپنا کمیشن وصول کریں گے۔
Construction:-
 اگر کوئی شخص آپ سے کہتا ہے کہ آپ میرے لئے ایک پلاٹ دیکھیں اور اسے خریدے اور پھر اس پر تعمیر بھی آپ ہی کریں اور آپ نے اس پر گھر بنا کر آگے بیچ دیں اور اس میں سے اپنا کمیشن رکھ لیں اور میرا حصہ مجھے دے دیں۔ اگر construction میں کمیشن کی بات کی جائے تو منافع کا 20 فیصد کمیشن ہوتا ے اور یہ کم سے کم ے اس سے زیادہ بھی ہو سکتا ے۔
دنیا کے بہت سے ممالک میں پراپرٹی بزنس کے لیے لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے لیکن پاکستان میں کوئی ضرورت نہیں ہے۔
آپ سوچ رہے ہو گے کہ میں آپ کو اس کاروبار کے متعلق کیوں بتا رہا ہوں کیونکہ ضرورت ہے پاکستان کو اور آج کل کے بہت سارے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو اس کی ضرورت ہے اگر کوئی باہر بیٹھا ہے اور اپنی پارٹی کی دیکھ بھال کروانا چاہتا ہے ہے تو وہ یقینی طور پر ایک پراپرٹی ڈیلر کی طرف دیکھے گا۔ ایک اچھے ڈیلر کی طرف جو آپ بن سکتے ہیں ایک فائدے کی بات آپ کو بتاتا ہوں آپ کا گاہک کیا چاہتا ہے اگر آپ کو یہ پتہ چل جائے اور آپ اس پر عبور حاصل کر لیں تو آپ 50 فیصد اپنے کاروبار کامیاب بنا لیں گے اور باقی 50 فیصد کاروبار آپ کی محنت پر انحصار کرتا ہے.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top