vBirdy Logo
vBirdy Logo

اچھی ‏سی ‏وی ‏بنانے ‏کےلیے ‏یہ ‏10 ‏باتیں ‏ضرور ‏یاد ‏رکھیں۔

کورس یا تعلیم مکمل کرنے کے بعد سب سے بڑا چیلنج اچھی نوکری کا حصول ہے اپنی تعلیم، ہنر اور دلچسپی کو سامنے رکھتے ہوئے اچھی نوکری حاصل کی جا سکتی ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ پسند کی نوکری کی تلاش کی جائے تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ تر نوجوان اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد CV تیار نہیں کرتے صرف CV تیار نہ ہونے کی وجہ سے وہ ملازمت کے بے شمار مواقع ضائع کردیتے ہیں اسی طرح کچھ نوجوان CV تیار کر لیتے ہیں مگر نوکری کی تلاش میں سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں ان میں زیادہ تر وہ نوجوان ہوتے ہیں جن کا یہ یقین ہوتا ہے کہ نوکری یا تو سفارش سے ملتی ہے یا رشوت سے حالانکہ یہ دونوں باتیں آج کے دور میں بالکل غلط ہے کچھ نوجوان دو سے تین جگہوں پر CV جمع کرواتے ہیں اور جواب نہ ملنے پر مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ دس جگہوں پر بہترین CV بھیجے گے تو آپ کو ایک یا دو جگہوں سے انٹرویو کالز ضرور موصول ہو گی اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو دو سے چار جگہوں سے انٹرویو کالز موصول ہو تو کم از کم بیس جگہوں پر CV ضرور بھیجیں۔

اکثر نوجوان اس غلط فہمی کا بھی شکار رہتے ہیں کہ CV جمع کرانے کے لئے ادارے میں کسی بھی حوالے سے کوئی جان پہچان موجود ہو بلکہ یہ ضروری نہیں ہے آپ بغیر جان پہچان کے بھی سی وی بھیج سکتے ہیں آپ بغیر جان پہچان کے جہاں آپ سمجھتے ہو ملازمت کے مواقع موجود ہیں CV بھیج سکتے ہیں یا خود جاکر دے سکتے ہیں نوکری کے بہترین مواقع تلاش کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے دوستوں رشتہ داروں اور دوسرے جاننے والوں کو یہ بتائیں کہ آپ کس قسم کی نوکری کی تلاش میں ہیں تاکہ وہ اچھے مواقع کی نشاندہی کر سکیں۔
آپ ملازمت کی ویب سائٹ دیکھتے رہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی نوکری کے مواقع تلاش کریں آپ اپنی ذاتی کوشش کر سکتے ہیں۔

بہترین سی وی بنانے کا طریقہ:-
سی وی دراصل آپ کا پیشہ ورانہ تعارف ہے اور آپ کی بنیادی معلومات اور صلاحیتوں کو آگاہ کرنے کا ایک ذریعہ ہے اس کی بدولت شخصیت کا ابتدائی عکس نمایاں ہوتا ہے اور ابتدائی آغاز ہی انسان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
آپ کو میں سی وی بنانے کا بہترین طریقہ بتاؤں گا جس کی مدد سے آپ کو نوکری کے حصول میں دشواری نہیں ہوگی۔
سی وی (تعلیمی کوائف و تجربہ)
جس طرح آپ کسی شخص کی تصویر سے اس کی شخصیت کا جائزہ لے سکتے ہیں اسی طرح سی وی الفاظ میں بنائی گئی آپ کی تصویر ہوتی ہے جس کو آجر پڑھ کر آپ کو نوکری کا موقع فراہم کرتا ہے یا آپ کو نوکری کے لئے منتخب کرتا ہے۔
میں آپ کو ایک اچھی سی وی بنانے کا طریقہ بتاؤں گا اور اگر آپ اس پر عمل کرتے ہیں تو میں یقینا کہہ سکتا ہوں کہ آپ کی سی وی جو بھی پڑھے گا وہ آپ کو انٹرویو کے لیے ضرور بلائے گا۔
1:- سی وی (CV) بناتے وقت سب سے پہلے اپنا نام ،پتا،فون نمبر اور ای میل ایڈریس لکھیں تاکہ اجر بوقت ضرورت آپ سے رابطہ کر سکیں. آپ کا فراہم کیا گیا رابطہ نمبر اور ای میل ایڈریس بالکل ٹھیک ہونا چاہیے تاکہ اجر آسانی سے رابطہ کر سکے۔
2:- زیادہ تر لوگ اپنے بارے میں بہت زیادہ تفصیل سے بیان کر دیتے ہیں جو کہ اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا آپ ہمیشہ اپنی ذاتی تفصیلات کو مختصر اور جامع بنائیں تاکہ اجر آپ کی ذاتی پروفائل یا کریئر کے مقصد کو آسانی سے سمجھ سکے۔
3:-اپنی تعلیم اور مہارت سے متعلق صرف اہم نکات ہی سی وی میں شامل کریں جو کہ اجر کو مطلوب ہو یا نوکری کے متعلق مطابقت رکھتے ہوں غیرضروری
نکات لکھنے سے گریز کریں۔
4:- متعلقہ جاب کا تجربہ لکھیں اگر تجربہ موجود نہ ہو تو اپنے اسکول کالج کی سرگرمیوں کے بارے میں لکھیں جن میں آپ نے واقعہ حصہ لیا ہو یا رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دی ہوں کسی قسم کا جھوٹا تجربہ نہ لکھیں۔
5:- اگر آپ نے پہلے کہیں جاب کی ہے تو اس کے بارے میں ضرور لکھیں اس کی ذمہ داریوں یا فرائض کے بارے میں تحریر کریں جو آپ کی خوبیوں کو ظاہر کریں۔
6:- ایمانداری سے اپنی تعلیم اور تجربے کے بارے میں معلومات تحریر کریں سی وی میں غلط یا غیر ضروری معلومات کے اندراج سے گریز کریں۔
7:- کسی بھی ہوالہ یا ریفرنس کے بارے میں براہ راست لکھنے سے اجتناب کریں بلکہ ریفرنس کو بوقت ضرورت کے طور پر لکھیں۔
8:- سادہ انداز میں سی وی تحریرکریں زیادہ رنگوں کا استعمال مت کریں۔
 
9:- سی وی کے اہم نکات واضح طور پر لکھیں تاکہ آجر ان نکات کو پڑھ لے اور مختصر اور جامع فقرات  لکھیں۔
10:-بہترین الفاظ کا چناؤ کریں اور درست حروف پر مشتمل الفاظ ہونے چاہئے اور اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ کسی بھی معلومات کو بار بار مت لکھیں. اور رموز اوقاف کا بھی خیال ضرور رکھیں.
سی وی ہی وہ چیز ہے جو آپ کو انٹرویو کے میز پر لے کر جا سکتی ہے اگر آپ اس کو اچھے طریقے سے بنائیں گے تو ضرور آپ انٹرویو کے لئے بلائے جائیں گے اور اگر آپ کے پاس اچھا تجربہ اور آپ میں قابلیت ہے تو آپ ضرور سلیکٹ ہو جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top