vBirdy Logo
vBirdy Logo

لونگ کی کاشت اور اس کا کاروبار کیسے کیا جائے ‏؟

لونگ ایک ایسی چیز ہے جو ہر گھر میں موجود ہے اس کے بہت سے فوائد ہیں اور یہ کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے لونگ ایسی چیز ہے جس سے ہم لمبے عرصہ تک مالی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ میں آپ کو اس کی کاشت کے بارے میں بتاؤں گا اور ساتھ ہی اس کا کاروبار کیسے کیا جا سکتا ہے۔

لونگ کا ایک بڑا درخت ہوتا ہے آپ اس کو گھر میں بھی لگا سکتے ہیں اس کے درخت کی لمبائی تقریبا پانچ میٹر ہوتی ہے لیکن اگر اس کو اچھا ماحول ملے تو یہ 8 میٹر تک لمبا ہو جاتا ہے۔ یہ کافی لمبے عرصے کے بعد بڑا ہوتا ہے کم ازکم چھ سال کے بعد پھل دیتا ہے لیکن اس کی عمر کافی لمبی ہوتی ہے ایک اندازے کے مطابق اس کی عمر سو سال سے بھی زیادہ ہے اس کی کاشت سردیوں کے بعد مون سون کے سیزن میں کی جاتی ہے۔
کیونکہ سردیوں میں اس کی کافی دیکھ بھال کرنی پڑتی ہے یہ سردیوں میں کورے کی وجہ سے سوکھ جاتے ہیں اس کو ایسی جگہ یا کھیت میں لگایا جاتا ہے جہاں پانی کا بندوبست ہو. بات کی جائے اس کو اگانے کی تو اس کو بیج اور قلم دونوں طریقوں سے اگایا جا سکتا ہے۔ لیکن آپ دکان پر دستیاب بیج سے اسے نہیں اگا سکتے کیونکہ وہ بھیج پرانے اور سوکھے ہوئے ہوتے ہیں آپ کو کے پودے کو اگانے کے لیے تازہ بیج چاہیے یا پھر آپ اس کے پودے نرسری سے لے سکتے ہیں یا قلم کے ذریعہ اس کو اگائیں۔
لونگ کے کاروبار کی بات کی جائے تو لونگ کو خود اگا کر اس سے کافی اچھی آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے آپ اس کو خرید کر منڈی میں بیچ کر بھی کاروبار کر سکتے ہیں لیکن خود اگا کر اسے کافی اچھی آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے لیکن یہ ایک لمبے عرصے کے بعد پھل دیتا ہے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق دس سال کا درخت ایک سال میں تین سے چار کلو لونگ پیدا کرتا ہے اور اگر اس کی دیکھ بھال کی جائے تو اس کی پیداوار اور زیادہ اچھی ہو سکتی ہے جو بڑے درخت ہوتے ہیں تقریبا پندرہ سال پرانے ان کے ساتھ چار سے آٹھ کلو کے درمیان لونگ کی پیداوار ہوتی ہے تو آپ اگر چار سو پودے لگا کر اس کا کاروبار شروع کریں اور فرض کریں ان میں سے تین سو پودے بڑے ہو گئے اور چھ سال کے بعد ایک پودے کی پیداوار ایک سے دو کلو ہے آج کل لونگ پاکستان میں 1400 کے کلو ہیں اور اگر آپ کی سالانہ مقدار 300 کلو بھی ہو تو آپ چار لاکھ بیس ہزار سالانہ آمدنی آئے گی۔یہ بس ایک اندازہ ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ آمدنی بڑھتی جائے گی۔اور آپ تین سالوں کے اندر جو اس پر خرچ کیا تھا وہ  حصہ نکال کر آپ منافع کی طرف بڑھنا شروع کر دیں گے۔
کیونکہ لونگ کی درخت کی عمر سو سال سے بھی زیادہ ہوتی ہے تو آپ اگر کوئی دوسرا کاروبار کر رہے ہیں اور ساتھ میں لونگ کا کاروبار بھی شروع کریں  کچھ سالوں بعد یہ آپ کے لیے ایک منافع بخش کاروبار بن سکتا ہے اور آپ کی آنے والی نسل کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top