میری جو سب سے بڑی کوشش ہے وہ پاکستان میں بے
روزگاری کو کم کرنا ہے اور اسی لیے میں آپ کے پاس نئے نئے بزنس آئیڈیاز لے کر آتا ہوں جن سے آپ گھر بیٹھ کر کام شروع کر سکیں اور سو فیصد گارنٹی کے ساتھ منافع حاصل کر سکیں اب کچھ لوگ سوچتے ہوں گے کہ ہمارے پاس تو پیسے بھی نہیں ہیں اور ہم کیسے کاروبار شروع کریں تو آج کل حکومت پاکستان اور مختلف بینکوں کی طرف سے کاروبار کے لیے خصوصی اور آسان قرضے دیے جا رہے ہیں کیونکہ حکومت پاکستان کو اب پتا چلا ہے کہ ہمارے زیادہ تر لوگ نوکری کی تلاش میں ہوتے ہیں۔
اسی لیے ہمارے ملک میں بے روزگاری زیادہ ہے اگر ایک ہی گھر کے پانچ بندے کسی کے پاس نوکری کریں تو اس طرح ان کے آگے آنے والے نسل بھی اسی طرح نوکری کی تلاش میں بھٹکتے رہے گی اور اگر ان پانچ میں سے دو یا ایک بھائی اپنا کوئی کاروبار شروع کر دے تو وہ اپنے باقی بھائیوں کو بھی ساتھ ملا لے گا اور نہ صرف وہ اپنے بھائیوں کو روزگار فراہم کرے گا بلکہ دوسروں لوگوں کے لئے بھی کاروبار کے وسائل پیدا کرے گا اور جب کاروبار بڑھنا شروع ہو جائے گا تو وہ اسے اور زیادہ بڑھائیں گے اور ان کی آنے والی نسلوں کو پہلے سے ہی ایک اچھا کاروبار ملے گا اور وہ اسے وہاں سے ہی آگے چلانا شروع کر دیں۔
آج میں جس بزنس کے بارے میں آپ کو بتانے جارہا
ہوں اس کو آپ اپنے گھر سے بھی شروع کر سکتے ہیں
اور بعد میں اسے بڑھا بھی سکتے ہیں یہ بزنس آپ کو کبھی نقصان نہیں دے گا ہاں فائدہ تھوڑا کم ضرور ہو سکتا ہے لیکن اس میں کبھی نقصان نہیں ہوگا
جب بھی میں آپ کے لیے کوئی بزنس آئیڈیاز لاتا ہوں تو سب سے پہلے اس کے بارے میں پوری تفصیلات حاصل کرتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ یہ کاروبار پہلے کتنے لوگ کر رہے ہیں کتنا اس سے منافع کما رہے ہیں یہ کتنا فائدہ مند ہے اور خاص طور پر جو کاروبار میں آپ کو بتانے جارہا ہوں مستقبل میں اس کی کیا ڈیمانڈ ہوگی اور کتنا فائدہ ہوگا۔
تو جس بزنس کے بارے میں میں بات کر رہا ہوں وہ کاروبار مشروم کا ہے شہروں کے لوگ تو جانتے ہوں گے کہ مشروم کس لیے استعمال ہوتے ہیں بلکے دیہاتوں کے لوگوں کو بھی پتہ ہے کہ یہ کھانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں لیکن ان میں سے کم کو یہ پتہ ہے کہ یہ اور بھی بہت سے جگہوں پر استعمال ہوتے ہیں
پاکستان میں مشروم کی ڈیمانڈ کافی زیادہ ہے لیکن پاکستان میں مشروم کی پیداوار کافی کم ہے اس لیے پاکستان کو کو باہر سے مشروم منگوانے پڑھتے ہیں
اب جس طرح ہمارے ملک میں ہوٹل ریسٹورنٹ زیادہ ہوتے جا رہے ہیں اور فاسٹ فوڈ زیادہ ہوتی جا رہی ہیں اسی طرح مشروم کی ڈیمانڈ بھی بڑھتی جا رہی ہے اور ایک سے دو سال بعد مشروم کی ڈیمانڈ اور بھی زیادہ ہو جائے گی
اس کاروبار کے فائدہ مند ہونے کے اور منافع کمانے کے امکانات اس لیے زیادہ ہیں کہ پاکستان میں اب تک مشروم کی پیداوار اس حد تک نہیں ہوئی جس حد تک ہمارے ملک کو درکار ہے اور اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ہمارے ملک کو باہر سے مشروم کو منگوانا پڑتا ہے اسی لئے نہ صرف یہ آج بلکہ آنے والے والے سالوں میں یہ آپ کے لئے ایک بہت ہی مناسب بخش کاروبار ثابت ہوگا۔
میں آپ کو بتاؤں گا کہ آپ اس کو گھر میں کیسے آسانی کے ساتھ اگا سکتے ہیں اور اس کے بیج کہاں سے لے سکتے ہیں اور اسے کہا بیچ سکتے ہیں اور اس سے آپ کو کتنا منافع ہو سکتا ہے۔
آپ اس کے بیج کہاں سے خرید سکتے ہیں
سب سے پہلے بات کرتے ہیں کہ اس کے بیج کہاں سے آپ کو مل سکتے ہیں اور کون کون سی اقسام ہیں اور ان میں سے بہترین کون سی اقسام ہیں جو آپ آسانی کے ساتھ اپنے گھر میں اگا سکتے ہیں ۔
ان کی اقسام کی بات کی جائے تو ان میں
Portobello mushroom
White button mushroom
Shiitake mushroom
Enoki mushroom
Oyster mushroom
ان کے علاوہ اور اور بھی دیگر اقسام ہیں لیکن لیکن ان اقسام کو زیادہ تر استعمال کیا جاتا ہے اور یہ آسانی کے ساتھ اگائی جاسکتی ہیں ہیں لیکن اگر آپ نے گھر میں اگانے ہیں تو سب سے آسانی سے اگانے والا مشروم ہے۔oyster
اس کو ہم گھر کے کسی بھی کمرے میں باآسانی اگا سکتے ہیں اور اگر بات کی جائے ان میں سے سب سے زیادہ کون سی قسم کھانے میں استعمال ہوتی ہے تو وہ ہے وائٹ بٹن مشروم یہ بھی آسانی سے گھر میں اگائی جا سکتی ہے اس کی تھوڑی زیادہ دیکھ بھال کرنی پڑتی ہے یہ دونوں اقسام آپ گھر میں اگا کر اچھا منافع کما سکتے ہیں اگر اس کے بیج کی بات کی جائے تو اس کے بیج آپ کو کسی بھی بڑے سٹور سے باآسانی مل سکتے ہیں اور اگر آپ گھر بیٹھے منگوانا
چاہتے ہیں تو آپ اسے آن لائن سٹور سے بھی منگوا سکتے ہیں وہاں سے آپ کو کو تقریبا ہر قسم کے مشروم کے بیج مل جائیں گے۔
مشروم کو اگانے کا طریقہ
اب اگر ان کو اگانے کی بات کی جائے تو آپ کے پاس اگر ایک ٹیبل جتنی بھی جگہ ہے تو اسے اگا سکتے ہیں
آپ اس کی جتنی زیادہ مقدار اگانا چاہتے ہیں اتنی ہی زیادہ آپ کو جگہ درکار ہوگی
اگر آپ کے پاس ایک کمرہ ہے تو آپ اس میں کم از کم ساڑھے تین سو کلو تک مشروم اگا سکتے ہیں آپ مشروم کو شاپر کے تھیلوں میں بھی اگا سکتے ہیں ہیں اور آپ ان کو لکڑی یا کسی دھات سے بنے ہوئے ریک میں بھی اگا سکتے ہیں
خلاصہ یہ ہے کہ جو بھی چیز آپ کے گھر میں آسانی سے آپ کو مل جائے آپ اس میں مشروم اگا سکتے ہیں اصل مقصد یہ ہے کہ ایک تو اس میں لاگت کم سے کم آئے اور منافع زیادہ سے زیادہ ہو۔
اب اگر بات کی جائے کہ مشروم کی کون سی قسم کو کیسے اگانا ہے تو تمام اقسام ایک ہی طریقے سے اگائی جاتی ہیں بس تھوڑی سی احتیاط کرنی پڑتی ہے زیادہ تر ان کے درجہ حرارت میں فرق آتا ہے۔
جو علاقے ٹھنڈے ہیں یا جن علاقوں میں درجہ حرارت سردیوں میں 15 سے 19 ڈگری گری سینٹ گریڈ ہو وہاں پر آپ بٹن مشروم اور پورٹوبیلو مشروم باآسانی اگا سکتے ہیں ان کی مانگ بھی کافی زیادہ ہے اور ان کی قیمت بھی بہت زیادہ ہے
ان کو اگانے کے لئے آپ نے سب سے پہلے گندم کا بھوسہ لے لینا ہے یہ آپ پر ہے کہ آپ نے اس کو کتنی مقدار میں اگانا ہے اس کے حساب سے آپ نے بوسہ لینا ہے ویسے ایک بیگ کے لیے 6 سے 8 کلو بھوسہ کافی ہوتا ہے اس کے بعد آپ نے اس میں تھوڑا پانی ملانا ہے
ساتھ ہی اس بات کا بھی دھیان رکھنا ہے کہ جس جگہ آپ بھوسے میں پانی ملا رہے ہیں وہ جگہ پکی ہونی چاہیے۔
جب بھوسہ سوکھ جائے اور اس میں تھوڑی نمی باقی ہو تب اس میں آپ نے مرغیوں کی کھاد ملانی ہے جو آپ کو کسی بھی مرغی کے فارم سے مل جائے گی اور تھوڑی سی آپ نے اس میں یوریا کی کھاد ڈالنی ہے یہ میں آپ کو گھر میں اگانے کے لیے بتا رہا ہوں اگر آپ اس کو بڑے تجارتی پیمانے پر اگانا چاہتے ہیں تو آپ اس میں درختوں کے پتے اخبار کو بھی بھوسے کی جگہ استعمال کر سکتے ہیں۔ بھوسے میں پانی اور کھاد ملانے کے بعد آپ نے اس کو دس سے پندرہ دنوں تک رکھ دینا ہے ہے پھر آپ دیکھیں گے آہستہ آہستہ اس کا رنگ تبدیل ہونا شروع ہو جائے گا اور یہ گہرا براؤن ہو جائے گا اگر آپ کو اس میں سے بو آرہی ہے تو آپ اس کو کو ہلائیں اور جب اس میں 60 سے 70 فیصد نمی باقی ہو تو آپ کی کھاد تیار ہو جائے گی۔
اب آپ نے ایک شاپر لینا ہے شاپر تھوڑا موٹا ہونا چاہیے اب آپ نے شاپر کو بھر دینا ہے6 سے 8 کلو جتنا بھی آپ نے بنایا ہے اب آپ نے اس شاپر کو بند کر دینا ہے اور جراثیم کو مارنے کے لیے کسی بڑے برتن میں پانی ڈال کر اس کو اوبال لینا ہے جب اس میں سے بھاپ نکلنا شروع ہو جائے تو سمجھ لیں کہ جراثیم مر گئے صرف آپ کو ابالتے وقت یہ دھیان رکھنا ہے کہ شاپر موٹا ہو تاکہ پھٹ نہ سکے اور کہیں سے لیک نہ ہو تاکہ پانی اندر نہ جا سکے۔
مشروم کے بیگ کو بنانے کا طریقہ
اب بیگ کے اندر جو مشروم آپ نے اگانا ہے اس کے بیج ڈالیں ایک بیگ میں 11 سے 17 گرام بیج کافی ہیں اگر کمرے کا درجہ حرارت 15 سے 19 ڈگری کے درمیان ہے تو ٹھیک ہے نہیں تو آپ ہیٹر سے درجہ حرارت کو بڑھائیں اور ساتھ میں نمی کو برقرار رکھیں نمی کو بڑھانے کے لیے آپ اس ہیٹر کے اوپر ایک پانی کا برتن ابالنے کیلئے رکھ دیں اس طرح باپ سے نمی بھی برقرار رہے گی اور ہیٹر سے درجہ حرارت بھی برقرار رہے گا اب اس میں بیچ ڈالنے کے بعد اس کو نمی چاہیے ہوتی ہے تو آپ نے اس کے اوپر ایک پیپر رکھ کر پانی کا سپرے کرنا ہے اس کے بعد اس کو پورا بند نہیں کرنا بس ڈھانپ دینا ہے تاکہ اس میں تھوڑی سی ہو ابھی جائے بس اب آپ نے انہیں تھوڑا اندھیرے میں رکھ دینا ہے آپ ان کے اوپر کپڑا ڈال دیں یا کوئی شیٹ دے دیں بس ان کے لیے اندھیرا کرنا ہے اس کے بعد جب پیک کے اندر آپ کو چھوٹی چھوٹی سفید جڑی نظر آئیں گی تو آپ نے نمی کو برقرار رکھنا ہے تقریبا 80 فیصد نمی موجود ہونی چاہیے اور اس کو برقرار رکھنے کا طریقہ میں آپ کو بتا چکا ہوں جب اس میں چھوٹے چھوٹے سفید ریشے بن جائیں اور آپ دیکھیں گے اس میں سے چھوٹے چھوٹے سفید مشروم نکلنا شروع ہوجائیں تو آپ نے بیگ کا منہ کھول دینا ہے پھر پندرہ دنوں کے بعد بعد اس کی بٹن کی طرح چھتری بنا شروع ہو جاتی ہے اب بس یہ تقریبا تیار ہے ان کی تیار ہونے کا اندازہ اس سے لگایا جاتا ہے کہ جو یہ بٹن نما چھتری بنتی ہے۔
اس کو پورا کھلنے نہیں دینا چاہیے کیونکہ اگر یہ اوپر سے سفید اور نیچے سے سے کالا یعنی چھتری کے نیچے سے کالا ہونا شروع ہو جائے تو وہ بیج بننا شروع ہو جاتے ہیں اور اس کو لوگ پسند نہیں کرتے
ہمیشہ آپ نے اس کی چھتری ایک قسم کی ٹوپی کہ لیں اس کو کھلنے سے پہلے آپ نے ہارویسٹ کر لینا ہے یعنی اس کو کاٹ لینا ہے یا سنبھال لینا ہے آپ نے اس کو کبھی بھی کھینچ کر نہیں نکالنا بلکہ اس کو گھمانا ہے اور یہ ٹوٹ جائے گا اور جہاں سے یہ ٹوٹے گا اس جگہ کو دوبارہ کھاد سے ڈھانپ دینا ہے آپ اس کو ٹشو سے صاف کر سکتے ہیں پانی سے صاف نہیں کرنا کیونکہ اس سے اس کا رنگ بدل جائے گا اور اس سے نقصان بھی ہو سکتا ہے جب آپ اس کو کاٹ لیں تو آپ نے مشروم کے نیچے والے حصے کو توڑ دینا ہے جو چھتری کے نیچے تنا ہوگا اس کو کاٹ دینا ہے اور صرف اس کے اوپر والے بٹن کو ہی پیک کرنا ہے آپ ایک بیگ سے 4 سے 5 کلو مشروم نکال لیں گے اور اس کے ایک بیگ گ پر 200 سے 300 روپے خرچہ آتا ہے اور آپ اس میں سے 1500 سے 2000روپے تک کما سکتے ہیں۔
مشروم کے فوائد
مشروم کو کھانے کے بہت سے فوائد بھی ہیں اس سے آپ کا بلڈ پریشر ایک خاص حد تک کنٹرول میں رہتا ہے اس کے علاوہ آپ کو اگر شوگر ہے تو یہ شوگر لیول کو برقرار رکھنے کے لیے بھی موثر ثابت ہوتے ہیں
جس طرح پروٹین جو آپ دالوں اور سبزیوں میں سے لیتے ہیں یہ آپ مشروم سے بھی حاصل کرسکتے ہیں ہیں جو اس کا سب سے بڑا فائدہ ہے وہ یہ کہ آپ کو یہ بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے اور دوسرا آپ اس سے اچھے خاصے پیسے گھر یلو سطح پر بھی اور تجارتی پیمانے پر بھی کما سکتے ہیں۔
مشروم کو کہاں فروخت کیا جاتا ہے
اب بات کرتے ہیں آپ مشروم کو کہاں فروخت سکتے ہیں تو سب سے پہلے ہمارے پاس کھانے پینے والی انڈسٹری آجاتی ہے آجکل ہر عمر کے لوگ باہر جاکر فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں جیسے برگر پیزا وغیرہ تو یہ ان میں بہت زیادہ استعمال ہوتے ہیں اور ساتھ ہی یہ سوپ کے لئے بھی استعمال ہوتے ہیں اس کے علاوہ آپ ان کے سٹال بھی لگا سکتے ہیں لوگ گھروں میں پکانے کے لیے بھی لیتے ہیں دراصل مشروم کی کافی زیادہ ڈیمانڈ ہے تو آپ اس کو باآسانی بیچ سکتے ہیں۔
آخر میں آپ کو بتاتا چلوں کہ آپ اس سے کتنا کما سکتے ہیں پاکستان کی مشروم انڈسٹری میں ایک کافی زیادہ مشہور اور جانا پہچانا نام
( اخلاق احمد کاکڑ)
انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ آپ کے پاس اگر ایک 12 فٹ کا کمرہ ہے تو آپ اس میں 400 کلو تک مشروم اگاسکتے ہیں اور اگر 400 کلو مشروم کو 300 روپے کلو میں بیچا جائے تو آپ تقریبا ایک لاکھ بیس ہزار روپے 30 سے 35 دنوں میں کما سکتے ہیں ہیں آنے والے دور میں یہ سب کے لئے ایک اچھا بزنس ہوگا مجھے امید ہے آپ کو میری تحریر اچھی لگی ہو گی کمنٹ میں ضرور بتائیے گا
!نوٹ
ہماری کسی بھی تحریر کو پڑھنے کے بعد کاروباری لوگوں سے نفع اور نقصان کا لین دین اپنی ذمہ داری پر کریں بعد میں ہم ذمہ دار نہ ہوں گے شکریہ۔
Nice bro