vBirdy Logo
vBirdy Logo

نوکری یا کاروبار کیا زیادہ فائدے مند ہے۔

اس دنیا میں انسان کو رزق ملنا تو لازم ہے لیکن اگر ایک ہی جگہ پر بیٹھ کر انتظار کرو گے تو رزق تم تک نہیں پہنچ پائے گا کیوں کہ خود رزق کے پاس جانا ضروری ہے۔

ایسے جانیے جیسے آپ کسی جنگل میں درخت کے اوپر رات گزار رہے ہوں اور آپ نے کھانا نہ کھایا ہو اور کسی آدمی نے آپ کو شام کے وقت دیکھا ہوا کہ آپ درخت کے نیچے بیٹھے ہیں اور وہ آپ کے لئے کھانا لایا ہوں لیکن آپ اپنے آپ کو جنگلی جانوروں سے بچانے کے لئے درخت پر چڑھ گئے ہو اور وہ آدمی کھانا لا کر آپ کو ڈھونڈ رہا ہوں کہ آپ ابھی تو درخت کے نیچے بیٹھے تھے اور اب کہاں گئے ۔
وہ آدمی کھانا لے کر واپس چل پڑے تو آپ اسے ضرور آواز لگائیں گے کہ میں درخت کے اوپر ہو اور وہ آپ کو کھانا پکڑا دیگا اگر آپ اس کو بلانے میں محنت نہ کرتے تو وہ کھانا واپس لے جاتا  اور آپ اسے نہ بلاتے  تو آپ اپنے رزق سے محروم ہوجاتے۔
اسی طرح رزق آپ کا انتظار کر رہا ہوتا ہے لیکن اس کو حاصل کرنے کے لئے آپ کی محنت درکار ہوتی ہے۔
اس دنیا میں ہم اپنے کاروبار نوکری یا مزدوری سے ہم رزق کماتے ہیں. آپ کو کوئی بھی بغیر کسی محنت سے کوئی چیز نہیں دیتا۔
میری تحریر نوکری اور کاروبار کے متعلق ہے کہ کیا چیز زیادہ فائدہ مند ہے نوکری یا کاروبار ؟
اس کے متعلق بات کی جائے تو اس دنیا میں کچھ لوگ جو خود کے لیے کماتے ہیں لیکن دوسروں کے لئے زیادہ کماتے ہیں. میں بات کر رہا ہوں نوکری کی جس میں انسان خود تو اس کا کچھ صحیح کماتا ہے لیکن جس کے ماتحت وہ کام کر رہا ہوتا ہے اس کے لئے زیادہ کما رہا ہوتا ہے۔
اور کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو نہ صرف خود کماتے ہیں بلکہ دوسروں کے لئے بھی ذریعہ پیدا کرتے ہیں اور اسے  کاروبار کہتے ہیں. جس میں انسان خود تو کماتا ہی ہے لیکن دوسروں کو اپنے ماتحت کام کروا کر ان کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
اب ہر کوئی کاروبار تو نہیں کر سکتا جیسے ہر کوئی افسر نہیں بن سکتا دنیا میں نظام چلانے کے لیے ہر شخص ایک مقصد کے ساتھ پیدا ہوا  ہے کوئی کاروبار کر کے دوسروں کو نوکری دے گا اور کوئی اچھے عہدوں پر کام کرے گا کچھ مزدوری کرکے اس دنیا کو آگے چلائیں گے.
اگر ہر کوئی ایک ہی کام شروع کر دے تو دنیا میں ایک بھی مزدور نہ رہے تمام لوگ اپنا ہی کاروبار شروع کر دیں تو کاروبار کو چلانے کے لیے مزدوروں کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر مزدور نہ رہے تو کاروبار کا کوئی فائدہ نہیں ہے اس لیے ہر شعبے میں ہر انسان کی ضرورت ہے ۔
اگر ترقی پذیر ملکوں کی بات کی جائے تو زیادہ تر لوگ نوکری کو ترجیح دیتے ہیں اور وہ بھی سرکاری ہونی چاہیے نوکری کے فوائد ہیں اس میں کوئی خطرہ نہیں ہوتا آپ کا کوئی نقصان نہیں ہوگا اور اگر سرکاری نوکری ہے تو آپ کے لیے بہت اچھا ہے آپ کو پوری زندگی کی ضمانت مل جاتی ہے کہ آپ کو اب نہ نوکری جانے کا ڈر ہوتا ہے اور جب یہ ختم ہوگی تو اس کے بعد آپ کو نوکری کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی. 
لیکن اگر پرائیویٹ سیکٹر کی بات کی جائے آئے تو کسی کے ماتحت کام کرنے سے آپ ایک محدود حد تک کما سکتے ہیں لیکن آپ ایک متوازن زندگی بسر کر سکتے ہیں۔
اگر کاروبار کی بات کی جائے تو زیادہ تر آپ دیکھیں گے یا کبھی تجربہ کر کے دیکھیں کہ 85 فیصد لوگ لوگ جن کے پاس گاڑی ہے  بڑا گھر ہے اور ایک بہت ہی اچھی زندگی گزار رہے ہو رہے ہیں تو 95 فیصد متوقع ہے کہ وہ کوئی کاروبار کر رہے ہیں اب لوگوں نے ذہن میں آتا ہے. کاروبار کے لئے کافی زیادہ پیسہ چاہیے ہوتا ہے لیکن یہ غلط ہے ضروری نہیں آپ بہت بڑے پیمانے پر کوئی کام شروع کریں آپ چھوٹے سے بڑے کی طرف جائے لیکن کاروبار  شروع کرنے کے لئے بہت سی چیزوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
اچھی جگہ ہوں جہاں پر عوام کی رسائی زیادہ ہو اور ایسا کاروبار شروع کریں جس میں اس چیز کی مانگ زیادہ ہو یا اس علاقے میں ایسا کام پہلے کوئی بھی نہ کر رہا ہو۔75 فیصد کاروبار  اپنی جگہ پر منحصر ہوتا ہے کہ کیسی جگہ استعمال کر رہے ہیں وہاں پر عوام کی رسائی کتنی ہے کتنی زیادہ رش والی جگہ ہے اور باقی تمام چیزیں کہ آپ کس قسم کا کاروبار شروع کر رہے ہیں وہاں پر پہلے اس جیسا کاروبار کتنے لوگ کر رہے ہیں۔
اور سب سے زیادہ ضروری کاروبار کرنے سے پہلے آپ کی اس کے بارے میں علم ہونا چاہئے اور آپ کا مضبوط ہونا ضروری ہے کیونکہ کاروبار میں یہ بھی ڈر ہوتا ہے کہ کہیں نقصان نہ ہو جائے تو اگر نقصان ہو جائے تو آپ ہار کر اپنے کاروبار کو بند کر دیں تو یہ بھی ٹھیک نہیں آپ کو دیکھنا چاہئے کہ میرا کام کیوں نہیں چل رہا میں نے اس میں کیا غلطی کی ہے اور مجھے اس میں کیا تبدیلی کرنی چاہیے ۔
حالانکہ اچھا آپشن تو نوکری کا ہی ہے  لیکن اگر آپ ایک امیر اور کامیاب زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور آپ کے پاس پیسہ بھی ے تو میرا آپ کو مشورہ ہے کہ آپ اپنے کام کے بارے میں سوچیں لیکن یہ بھی نہیں ہو سکتا کہ ہر کوئی اپنا کام شروع کر سکتا ہو.تو آپ پہلے نوکری کریں اور کمائیں اور اس کے بعد آپ اپنا کوئی کاروبار شروع کریں کیونکہ دنیا کا تسلسل ایسے ہی چلتا ہے کسی کا اپنا کام ہوتا ہے اور کچھ دوسروں کے لئے کام کرتے ہیں یہی دنیا کا دستور ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top