موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جس سے ہزاروں بیماری جنم لیتی ہیں آجکل تو کسی کا تھوڑا سا وزن زیادہ ہو جائے تو کچھ اپنے وزن کو فوری طور پر کم کرنا شروع کر دیتے ہیں لیکن بہت سے لوگ چھوڑ دیتے ہیں کہ کوئی نہیں بعد میں کر لیں گے۔ لیکن وہ خود کو بہت سی مہلک بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہوتے ہیں.
وزن کم کرنے کا طریقہ اور موٹاپے سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا۔
موٹاپے سے زیادہ تر کولیسٹرول اور دل کی بیماریاں جنم لیتی ہیں. جو سب سے زیادہ خطرناک بیماریاں ہیں.
میرا اپنا وزن زیادہ ہے لیکن بہت زیادہ موٹاپا نہیں ہے میری جسامت سے تھوڑا زیادہ ہے . میں نے اپنے وزن کو کم کر لیا تھا لیکن دوبارہ زیادہ ہوگیا کیونکہ میں نے اپنے وزن کو بس اپنی سلیکشن کے لئے کم کیا تھا جب میں پر امید تھا کہ میں سلیکٹ ہو جاؤں گا اور میں تمام ٹیسٹ پاس کر چکا تھا تو میں نے اپنے وزن کو قابو میں نہ رکھا اور ویٹنگ لسٹ میں نام آنے کی وجہ سے میرا ری میڈیکل آ گیا اور میرا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے مجھے ان فٹ کر دیا گیا اور میں دوبارہ اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں ہو۔
میں نے 27 دنوں میں 8 کلو وزن کم کیا لیکن جب میں نے احتیاط نہیں کی تو میرا وزن دوبارہ بڑھ گیا۔
تو میں نے سوچا کہ میں اپنا تجربہ آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کرو میں آپ کو بتاؤں گا کہ آپ اپنا وزن جلدی کیسے کم کر سکتے ہیں اور اس کے نقصانات کیا ہیں۔ اگر آپ موٹاپے سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں. وہ بھی بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے تو آپ کو میں بتاؤں گا کہ آپ اس سے مکمل نجات کیسے پا سکتے ہیں۔
چلیں مان لیتے ہیں کہ آپ نے اپنا وزن جلد سے جلد چند دنوں میں کم کرنا ہے تو آپ نے کسی ادارے میں سلیکٹ ہونا ہے اور آپ کو انہوں نے وزن کم کرنے کو کہا تو آپ تو یہ کیسے کریں گے۔
سب سے پہلے آپ صبح اٹھ کر دوڑیں اور اگر آپ ابھی دوڑ نہیں سکتے تو چار کلو میٹر کم از کم واک کریں
اور ساتھ میں دوڑنا شروع کریں۔
اگر ڈائٹ کی بات کی جائے تو ناشتے میں آپ دو ابلے انڈے لے اور ساتھ میں سبز چائے کا ایک کپ جو بغیر میٹھے کے ہو کیونکہ ہمارا وزن زیادہ تر میٹھا کھانے سے بڑھتا ہے اب دن کے وقت آپ کو بھوک بھی لگے گی آپ کو کھانے کی ضرورت ہو گی تو بھوک کو مٹانے کے لیے اور کھانے کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے آپ سلاد کا استعمال کریں. یہ غذا میں ہلکا ہے اور ہماری جسم کی ضروریات پوری کرے گا اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
شام کو ایک یا دو انڈے اور سبز چائے بغیر میٹھے کے۔ آپ صبح کے وقت پانی میں نیمبو نچوڑ کر بھی اگر پئے تو کافی فرق پڑتا ہے اور سبز چائے آپ کسی بھی وقت پی سکتے ہیں بہتر یہ ہے کہ آپ پانی کی بوتل میں ایک کھیرا ادرک اور گاجر ڈال لیں اور یہ پانی زیادہ استعمال کریں اس سے کافی فرق پڑے گا۔
اب یہ تو جلد وزن کم کرنے کا طریقہ ہے آپ اپنی خوراک کو بالکل ختم کر دیں گے اور چند چیزوں سے گزارا کر کے بہت جلد وزن کم تو کر سکتے ہیں لیکن اس کو بہت زیادہ دیر تک برقرار نہیں رکھ سکتے آپ دوبارہ پہلے سے زیادہ جلدی وقت میں وزن بڑھ جائے گا۔
بات کریں اگر موٹاپے سے مکمل طور پر چھٹکارا پانے کی اگر میری ہدایات پر عمل کریں تو آپ کبھی بھی اپنے وزن کو جلدی کم کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ آرام سے بہتر اور پورے طریقے سے جو اس کا حل ہے اس کو استعمال کریں۔
آپ میرے اوپر دیے گۓ مشورے پر بھی عمل کر سکتے ہیں وہ بھی ٹھیک ہے لیکن وہ آپ کا وزن جلدی کم کر دے گا لیکن دوبارہ احتیاط نہ کرنے سے دوبارہ جلدی سے بڑھ جائے گا اگر آپ موٹاپا ختم کرنا چاہتے ہیں تو آج سے ہی اپنے کھانے کو آہستہ آہستہ کم کریں. گھی والی چیزوں سے پرہیز کریں۔ سلاد کا استعمال زیادہ کریں پانی بھی زیادہ سے زیادہ پیے اور واک کریں۔
معمول کے مطابق ورزش کریں اور اگر ہو سکے تو کسی اچھے ٹرینر کے پاس جم جوائن کرلیں. یہ ایک لمبا عمل ہے لیکن آپ اپنے موٹاپے کو ہمیشہ کیلئے ختم کر سکتے ہیں یہ جلدی ہونے والا کام نہیں اس میں وقت لگے گا میرا آپ کو مشورہ ہے کہ آپ اپنے وزن کو جلدی کم کرنے کے لیے ادویات کا استعمال ہرگز نہ کریں . کیونکہ ہوسکتا ہے وہ آپ کے وزن کو جلدی کم کر دے گی لیکن بعد میں اس کے اثرات برے ہوتے ہیں.
نوٹ!
جو کچھ بھی میں نے اس تحریر میں آپ کو بتایا یہ میرا اپنا تجربہ ہے جو میں نے استعمال کیا آپ اس کو استعمال کریں یا نہ کریں یہ آپ کی مرضی ہے۔
- Advertisement -