vBirdy Logo
vBirdy Logo

کاروبار کیوں ضروری ہے ‏؟ ‎ ‏|Why ‎business is so important.

Why business is so important?


کاروبار کی اہمیت


کاروبار کے ذریعے کاروباری افراد اپنے لیے اور دوسروں کے لئے روزگار پیدا کرتے ہیں اور بے روزگاری کا مسئلہ حل کرنے میں مدد کرتے ہیں کاروباری افراد کے اقدامات اور سرگرمیوں کے نتیجے میں افراد علاقے یا برادری اور سماج میں سرمایا پیدا خدا ہوتا ہے اور گردش کرتا ہے اس سے ملک کی آبادی میں خوشحالی بڑھتی ہے۔
کاروبار کا مالک ہونا جدت اور تخلیق کو یقینی بنانے اور عوامی سطح پر معاشی ترقی کے حصول کا موثر طریقہ ہے آج کے دور میں باوقار معاوضے پر روزگار کا حصول بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے اس لیے نوجوانوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنا ذاتی کاروبار شروع کریں اور نوکری ڈھونڈنے والوں کے بجائے نوکری دینے والے بن جائیں عام طور پر یہ تسلیم کیا جاتا ہے کے بعض معاشی سرگرمیاں انجام دینے میں نجی شعبہ سرکاری شعبہ کے مقابلے میں زیادہ باکفایت ہوسکتا ہے نجی دینے اور کاروبار میں کاروباری انفراد کلیدی کردار ادا کرتے ہیں کسی معاشرے یا ملک میں دولت کا بڑا حصہ کاروباری سرگرمیوں سے پیدا ہوتا ہے۔
مصنوعات اور خدمات
کاروبار کا بنیادی معاشی کام وہ مصنوعات اور خدمات فراہم کرنا ہے جن کی لوگوں کو ضرورت ہوتی ہے کاروباری افراد صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وہ کام انجام دیتے ہیں جن کی ضرورت ہوتی ہے۔
روزگار اور سماجی اہداف
کاروباری ادارے پیداواری ملازمین فراہم کرنے کا بڑا ذریعہ ہے یعنی یہ ان لوگوں کو باوقار روزگار مہیا کرتے ہیں جنہیں اس کی ضرورت ہوتی ہے اور جو کام کرنا چاہتے ہیں قوم کی خوشحالی کے لیے فائدہ مند روزگار نہایت ضروری ہے کاروباری افراد سماجی مسائل بھی کم کرتے ہیں۔
آمدنی
روزگار کے مواقع پیدا کر کے کاروباری افراد اور ادارے تنخواہوں اجرتوں منافعوں اور ٹیکسوں کی صورت میں تمام متعلقہ فریقوں کے لیے آمدنی کی بنیاد فراہم کرتا ہے اس سے ملک میں آمدنی زیادہ ہوتی ہے اور ملک خوشحال ہوتا ہے۔
قومی خوشحالی
ہمیں اپنی ضروریات کی تکمیل کے لیے جن اشیاء اور خدمات خوا وہ معاشی ہو یا سماجی اور ٹیکنالوجی کے علم کی ضرورت بہت ہوتی ہے وہ اکثر کاروباری سرگرمیوں سے حاصل ہوتی ہیں۔
کاروبار کا صلہ اور کوششیں
-:کاروباری فرد ہونے کا صلہ
کاروباری فرد ہونے سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں جس طرح آزاد کی تصورات کی عملی تشکیل یعنی کے ذاتی خوشی اور اطمینان ملتا ہے اور خود کو اپنا کاروبار ہونے کی وجہ سے آزادی اور خود مختاری کا احساس ہوتا ہے اپنی صلاحیتوں کے استعمال کا موقع اور تخلیقی ذہن سے کام کرنے کرنے کا جذبہ اور زیادہ بڑھتا ہے ہے ملازمت مصنوعات اور خدمات کی فراہمی دوسروں کے لئے معاشی اور سماجی فوائد پیدا کرنے کا موقع ملتا ہے جس سے دل کو سکون ملتا ہے اور سب سے زیادہ جو اچھی بات ہے وہ مالی صلائے جو کہ آپ کو منافع کی صورت میں ملتا ہے اور مالی صلے کے علاوہ آپ کو کو معاشرے میں ایک اچھا مقام ملتا ہے جس کی وجہ سے لوگ آپ کی عزت کرتے ہیں اور آپ کی بات کو اہمیت دیتے ہیں آپ اپنے کاروبار سے کی اور کرو کا جھولا بھی جلاتے ہیں جو کہ ایک بہت اچھی بات ہے۔
کاروباری فرد ہونے کی ذاتی قیمت
جہاں کاروبار کے بہت سے فوائد ہیں وہاں کچھ ذاتی نقصانات بھی ہونے کا ڈر ہوتا ہے یعنی اگر آپ بہت زیادہ اپنے کاروبار کو وقت دینے شروع ہوجائیں گے تو آپ اپنے گھر والوں کو وقت نہیں دے سکیں گے جس کی وجہ سے گھر میں بدمزگی پیدا ہوتی ہے اپنا کاروبار ہونے کی وجہ سے طویل وقت تک کام کرنا پڑتا ہے کیونکہ جب تک ذاتی طور پر کاروبار کی طرف توجہ نہ دی جائے تو وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوتا اس لیے کاروباری فرد کو اپنا زیادہ تر وقت اپنے کاروبار کو دینا پڑتا ہے زیادہ وقت دینے کی وجہ سے ہر وقت بس کاروبار کے بارے میں سوچتا رہتا ہے جس کیلئے زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے  کبھی کبھی اپنی ذاتی ضروریات کو بھی نظر انداز کر دیتا ہے جو شخص کاروبار سے پہلے اپنے خاندان اور دوستوں کے لیے وقت نکالتا تھا اس وقت کی قلت ہو جاتی ہے اور ان تمام رشتوں کے لئے وقت بہت کم  ہو جاتا ہے منافع ہو یا نقصان دونوں ہی صورتوں میں کاروبار چلانے کا جذباتی دباؤ اور تناؤ کافی حد تک بڑھ جاتا ہے اور سب سے خطرناک اور اور پریشان کن بات اس انسان کے لیے یہ ہوتی ہے کہ اس نے اپنا سرمایہ اس کاروبار کے لیے خرچ کیا ہوا ہے اور بہت سے خطرات کے اندیشوں کو مول لیتا ہے جس کی وجہ سے وہ ہر وقت پریشان رہتا ہے کہ کہیں اس کاروبار میں کوئی نقصان نہ ہو جائیں۔
کاروبار کے اہداف طے کرنے کے رہنما اصول
کامیابی کا لفظ اکثر لوگوں کے ذہن میں خوشی اور مسرت لاتا ہے جو کسی چیز کے حصول سے پیدا ہوتی ہے گویا یہ ایک خوشگوار تصور ہے لیکن کامیابی کے خواہاں کاروباری فرد کے لئے نہ تو یہ کوئی عملی حیثیت رکھتا ہے اور نہ اس سے کوئی مدد ملتی ہے جو شخص اپنے اندرونی جذبات اور خواہشات پر قابو رکھتا ہو اس کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں نیا کاروبار شروع کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کے لئے کاروبار کے عہدہ تہہ کرنا، اندرونی کنٹرول سیکھنے کا اچھا طریقہ ہے اہداف ایک کرنا انا اور ان کے حصول کی کوشش کرنے کے چند رہنما اصول ہیں جو اہداف کا تعین کارآمد بناتے ہیں کامیابی کے حصول کو ممکن بنانے کے لیے ضروری ہے کہ اہداف کا تعین کیا جائے۔
ضروری ہے کہ اہداف آپ کے اپنے ہونے چاہیے یا آپ کے ساتھ جو شراکت دار ہیں ان کی مشاورت کے ساتھ ہونے چاہیے کیونکہ ان کا تعین ایسی چیز کے لیے کیا گیا ہوں جو آپ واقعی کرنا چاہتے ہیں اور جو سب کو ٹھیک لگیں اور سب اس پر متفق ہوں آپ کے اہداف واضح ٹھوس اور تحریری شکل میں ہونے چاہیے آپ کے اہداف مرحلہ وار  ہونے چاہئیں تاکہ آپ کو انہیں پورا کرنے میں آسانی ہو  تاکہ آپ ان کی آسانی سے پیمائش کر سکیں اور ان کی مقدار کا پتہ لگاسکے آپ خصوصی طور پر کچھ وقت نکال کر اپنے اہداف کا جائزہ لیں کہ ان میں کتنی پیش رفت ہوئی ہے اور یہ ضروری ہے کہ اہداف مقررہ وقت کے لئے ہو تکمیل کی تاریخ مقرر کرنے سے ہدف باآسانی حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
خطرہ مول لینا
خطرہ مول لینے کا عمل کاروباری فرد ہونے کا لازمی حصہ ہے کاروباری افراد عام طور پر اپنے لئے بلند مقاصد طے کرتے ہیں اور وہ مقاصد اور اہداف حاصل کرنے کے لیے اپنی فطری صلاحیتیں اور اہلیتیں استعمال کرتے ہیں اہداف اور مقاصد جتنے بلند ہوں گے خطرات اتنے ہی زیادہ ہوں گے کاروبار میں مدت پسندی اختیار کرنے سے اعلی معیار کیاشیاء اور خدمات مہیا ہوتی ہیں اور یہ ان کاروباری افراد کے اقدامات کا نتیجہ ہوتی ہے
جو بڑے چیلنج قبول کرنے اور سوچ سمجھ کر خطرہ مول لینے کے لئے تیار ہوتے ہیں خطرہ مول لینے سے پہلے اندازہ لگا لیتے ہیں کے اس میں کتنا نقصان اور کتنا فائدہ ہو سکتا ہے۔
                                    !نوٹ
ہماری تمام تحریریں کاروباری حضرات اور تجربہ کار لوگوں کے ساتھ ملنے کے بعد ہی آپ کے لیے لکھی جاتی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top