ہر کوئی ایک کامیاب زندگی گزارنا چاہتا ہے آپ بھی چاہتے ہوں گے لیکن آپ کو یہ پتا نہیں ہوگا کہ آپ کیسے کامیاب زندگی جی سکتے ہیں میں ایک ایکسپرٹ تو نہیں لیکن میں آپ کو اتنا سمجھا دوں گا کہ آپ اگر اس پر عمل کر کے دیکھیں تو سو فیصد نہیں تو ٪65 یہ باتیں آپ کے لیے موثر ثابت ہوگی۔
جس طرح ایک فیکٹری میں کام کرنے کے کچھ سنہری اصول ہوتے ہیں اسی طرح زندگی گزارنے کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں۔ سب سے پہلے اگر بات کی جائے تو
Vision
یعنی مقصد بغیر مقصد کے آپ کی زندگی ایسی ہے جیسے کوئی جانور ہو بس صبح اٹھ کر بوجھ اٹھایا کھایا پیا اور اسی طرح زندگی گزرتی جائے گی. اگر زندگی میں آپ کا کوئی مقصد ہی نہیں تو آپ ویران راستے پر ہیں جس کی کوئی منزل نہیں تو ایک کامیاب زندگی کے لیے آپ کو پتہ ہونا ضروری ہے کہ آپ نے کیا کرنا ہے اور اسے اپنی زندگی کا مقصد بنائے اور منزل حاصل کریں
دوسرے اصول کی بات کی جائے تو۔
Passion
یعنی شوق عام طور پر گھر والوں کی مرضی سے ہی اپنی آنے والی زندگی کو جیتے ہیں لیکن کم ہی اس میں کامیاب ہوتے ہیں اور ان میں سے بھی کچھ بعد میں بیدار ہوجاتے ہیں کیونکہ ہوسکتا ہے اس وقت جو آپ کام کر رہے ہو آپ کو وہ پسند ہی نہ ہو آپ اس میں آگے بڑھنے کی کوشش ہی نہیں کریں گے تو آپ کامیاب کیسے ہوں گے۔ جب آپ اپنی پسند کا کام کریں گے تو آپ اس میں اونچا اور بلند مقام حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اس لیے آپ اپنے والدین کی بھی سنیں لیکن اپنے شوق کو اور پسند کو مد نظر رکھ کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں کریں۔
Think Big
یعنی بڑے خواب انسان کو خواب دیکھنے سے کوئی نہیں روک سکتا اور جب تم کچھ کرنے کا یا آگے بڑھنے کا خواب ہی نہیں دیکھو گے تو اپنی زندگی میں اٹکے رہو گے اور کبھی آگے نہیں بڑھ سکوں گے اس لیے اپنی زندگی میں بڑا سوچو اور اسے پر عملدرآمد کرو۔
Work hard
سخت محنت جب آپ خواب بڑے دیکھیں گے تو ان کو پورا کرنے کے لیے محنت بھی بہت زیادہ درکار ہوگی آپ کبھی بھی چھوٹا راستہ اختیار نہ کریں کیونکہ اگر آپ کا راستہ لمبا ہے اور آپ چھوٹے راستے کو استعمال کریں گے لیکن آپ کو شدید پیاس لگی ہو اور پانی اس راستے میں آنا تھا جو راستہ لمبا تھا اور شدید پیاس کی وجہ سے آپ کبھی بھی اس چھوٹے سے راستے کو بھی پار نہیں کر سکیں گے اس لیے یہ ضرور جان لیں کہ بغیر محنت کے آپ کو اپنی منزل نہیں ملے گی۔
Ignore Naysayers
منفی لوگوں کو نظر انداز کریں۔ ظاہر ہے جب آپ کامیاب ہوں گے تو بہت لوگ آپ کے مخالف بھی آئیں گے اور کچھ آپ سے حسد کریں گے۔ تو آپ کو ایسے لوگوں کو نظر انداز کرنا سیکھنا ہے اور بس اپنی منزل کی طرف بڑھتے جانا ہے ان کی باتوں پر دھیان نہیں دینا۔ اور اپنی زندگی کے سفر کو خوش اسلوبی سے آگے جاری رکھنا ہے۔تاکہ آپ اسی طرح کامیابیاں سمیٹتے جائیں۔
Patience
صبر ظاہر ہے جب لوگ آپ کے مخالف ہونگے اور منزل تک پہنچنے کا راستہ دشوار ہوگا تو آپ کو صبر سے کام لینا ہے کیونکہ کامیابی آپ کا انتظار کر رہی ہوں گی اور اس کامیابی سے اپنے مخالفین کے منہ کو بند کریں تو صبر سب سے زیادہ ضروری ہے تبھی آپ اپنی منزل مقصود تک پہنچ پائیں گے۔
Payback
واپس دینا جب آپ کے پاس ہر چیز موجود ہوگی پیسہ علم تجربہ اگر آپ پیسہ نہیں بانٹ سکتے سکتے تو آپ اپنے علم اور تجربے کو ضرور بانٹیں.
کیونکہ علم سب سے بڑی دولت ہے اور جب آپ ایک کامیاب زندگی گزار رہے ہوں گے اور دوسروں کو اپنی زندگی کے تجربات کے بارے میں بتائیں گے تو وہ بھی کل ایک کامیاب انسان بن سکتے ہیں اور جب آپ ایک کامیاب انسان بن جائے تو آپ اپنے نفس کو تو خوش کر لیں گے لیکن اب آپ کو اپنی روح کو سکون دینا ہے اور روح کو سکون عبادت اور دوسروں کی مدد کرنے سے ہی ملتا ہے۔