پاکستان ابھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ سکتا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی سرزمین پر انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش ہونے کے بعد ساتویں نمبر پر آگئی۔

اب پاکستان کی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کے لیے مشکلات اور زیادہ بڑھ گئی لیکن ابھی بھی پاکستان فائنل کھیل سکتا ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 2023 میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جو پوائنٹس ٹیبل پر پہلے اور دوسرے نمبر پر ہوں گے۔
اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی ٹیم 76.92فیصد کے پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ انڈیا 55.77 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی 54.55 اور 53.33 فیصد پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
پاکستان 38.89 فیصد پوائنٹ کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے اور اسی سال رواں ہفتے میں پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گا جو کہ پاکستان کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں 26 دسمبر سے 31 دسمبر تک کھیلا جائے گا ۔
اگر پاکستانی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کو دونوں میچز میں ہراتی ہے تو پاکستان کے پوائنٹ 47.62 فیصد پر پہنچ جائیں گے۔ اس کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم اگر جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز جیتتی ہے اور انڈیا ٹیسٹ سیریز میں شکست کھاتی ہے تو پاکستان کے لیے فائنل تک کی رسائی مکن ہو جائے گی۔
بنگلہ دیش اور انڈیا کے درمیان بھی 22 دسمبر سے ٹیسٹ میچ شروع ہونے والے ہیں اور اگر بنگلہ دیش جیت جاتا ہے تو پاکستان کے لیے فائنل کھیلنے کا رستہ اور ہموار ہوجائے گا۔
یہ سب کچھ ہونے کے بعد بھی پاکستان کو یہ دعا کرنا ہوگی کے نیوزی لینڈ اگلی سیریز میں سری لنکا کو شکست دے اور ویسٹ انڈیز کم سے کم ایک ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو ہرا دیں تو پاکستان براہ راست کھیل سکتا ہے ہے جو کہ بظاہر ناممکن لگ رہا ہے۔