پاکستان کا قیام اس دن عمل میں آ گیا تھا جس دن ہندوستان میں پہلے انسان نے اسلام قبول کیا تھا یہ بات قائداعظم نے کہی تھی برصغیر میں مسلمانوں کی آمد کا آغاز تاجروں سے ہوا برصغیر میں اشاعت اسلام میں سب سے زیادہ حصہ مسلمان صوفیاء کرام کا ہے حضرت داتا گنج بخش ،حضرت معین الدین چشتی اجمیری، بابا فرید گنج شکر ،حضرت مجدد الف ثانی،حضرت لعل شہباز قلندر، حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی اور دیگر کی صوفیاء کرام نے اپنے اچھے اخلاق اور کردار سے لاکھوں لوگوں کو حلقہ بگوش اسلام کیا۔ محمد بن قاسم 712 میں برصغیر پاک و ہند میں آیا جس سے اشاعت اسلام پر مثبت اثرات مرتب ہوئے برصغیر پاک و ہند میں پہلی اسلامی سلطنت کی بنیاد پر 1206 میں قطب الدین ایبک نے رکھی برصغیر پاک و ہند میں مغلیہ سلطنت کا آغاز 1526 میں ہوا اسی دوران انگریز تجارت کی غرض سے ہندوستان میں آئے اور رفتہ رفتہ پورے ملک پر قبضہ کرلیا ۔
1857 مسلمان اور انگریزوں کے خلاف آزادی کی جنگ لڑی جو کہ ناکام ہوگئی انیسو چھ میں آل انڈیا مسلم لیگ کی بنیاد رکھی جس کا مقصد مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ تھا انیس سو تیس میں الہ آباد میں مسلم لیگ کے سالانہ جلسے میں علامہ اقبال نے مسلمانوں کے لیے پہلی بار الگ ملک کا تصور پیش کیا۔ انیس سو چالیس میں قائد اعظم کی صدارت میں قرارداد پاکستان لاہور میں منظور کی گئی پاکستان 14 اگست 1947 کے مطابق 27 رمضان المبارک 1366ھ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو وجود میں آیا۔ پاکستان کا پہلا آئین 1956 دوسرا 1962 اور پاکستان کا موجودہ آئین 1973 میں منایا گیا یا۔ یہ تمام باتیں تو آپ کو بچپن سے بتا جان دی جاتی ہیں لیکن میں آج آپ کو بہت سی ایسی چیزیں بتاؤں گا جن کو جان کر آپ کو پاکستانی ہونے پر اور پاکستان میں رہنے میں فخر محسوس ہوگا.
* پاکستان دنیا کے ساتویں اور عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت ہے۔ * پاکستان نے آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے۔ افرادی قوت سے مالامال اس ملک میں نوجوانوں کی تعداد پانچ کروڑ سے زیادہ آئے۔مناسب رہنمائی اور مواقع فراہم کرنے پر یہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لا سکتے ہیں۔ * پاکستان میں آئی ایس آئی ایجنسی دنیا میں نمبر ون انٹیلیجنس ایجنسی ہے۔ * جغرافیائی لحاظ سے پاکستان بہت اہم جگہ پر واقع ہے۔اس لیے پاکستان خطے میں تجارتی سیاسی اور عسکری لحاظ سے بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ * پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا نہری نظام ہے۔ * گوادر دنیا کی سب سے بڑی گہرے پانیوں کی بندر گاہ ہے۔ * پاکستان کپاس پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا،گندم پیدا کرنے والا آٹھواں اور چاول پیدا کرنے والا گیارہواں بڑا ملک ہے۔ * آم اور گنے کی پیداوار میں پاکستان دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ * پاکستان کے علاقے کھیوڑا میں دنیا کی دوسری بڑی نمک کی کان ہے۔ * دنیا کی پانچویں بڑی سونے کی کان پاکستان میں ہے۔ * دنیا کا 40 فیصد کرومائٹ پاکستان میں ہے جو صنعتی لحاظ سے بہت اہم ذات ہے۔ * پاکستان کے کوئلے کے ذخائر موجودہ ضرورت کے مطابق 200 سال تک کے لیے کافی ہے۔ * پاکستان میں چونے کے پتھر کے وسیع ذخائر موجود ہیں، چونے کا پتہ سیمنٹ بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ * تربیلا ڈیم دنیا کا دوسرا بڑا ڈیم ہے یہ مٹی سے بنا ہوا دنیا کا سب سے بڑا ڈیم ہے۔
* کے ٹو دنیا کے دوسری بلند ترین چوٹی ہے،نانگا پربت چھٹی اور راکاپوشی آٹھویں بلند ترین چوٹی ہے۔یہ تینوں چوٹیاں پاکستان کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے۔ * رانی کوٹ کا قلعہ (حیدرآباد) دنیا کا سب سے بڑا قلعہ ہے۔ * فیصل مسجد دنیا کی دوسری بڑی مسجد ہے جس میں ایک لاکھ سے زائد لوگ نماز ادا کرسکتے ہیں۔ * پاکستانی فوج دنیا کی چھٹی بڑی فوج ہے۔ * پاکستانی فائٹر پائلٹ ایم ایم عالم نے 30 سیکنڈ میں بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے۔ * دنیا کے ساتھ بڑے برفانی تودوں میں سے چار پاکستان میں ہیں۔ * 1994 پاکستان بیک وقت چار کھیلوں کرکٹ،ہاکی،سکواش اور سنوکر کا عالمی چیمپئن تھا۔ * پاکستان چار بار ہاکی ورلڈکپ،ایک بار کرکٹ ورلڈکپ،دو دفعہ T20 اور دو دفعہ بلائنڈز کرکٹ ورلڈکپ جیت چکا ہے۔ * پاکستان 14 سال تک مسلسل سکواش کا عالمی چیمپئن رہا ہے۔ * سکواش کے کھلاڑی جہانگیر خان چار سال تک ناقابل شکست رہے۔ * پاکستانی قوم ذہانت کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ * ڈاکٹر عبدالسلام نے فزکس اور ملالہ یوسف زئی نے امن کا نوبل انعام حاصل کیا۔ * ارفع کریم دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ہے۔ * ایدھی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس ہے۔ * پاکستانی طالب علم علی معین نوازش نے او لیول کے 23 مضامین میں پہلی پوزیشن حاصل کی جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ * چھانگا مانگا دنیا کا سب سے بڑا مصنوعی جنگل ہے۔ * سائنسدانوں اور انجینئرز کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے۔ * دنیا کی 50 فیصد فٹبال پاکستان میں بنتی ہے۔ * دنیا کا چوتھا بڑا براڈبینڈ انٹرنیٹ سسٹم پاکستان ہے۔ * چکن کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ * دنیا کا سب سے بڑا ملک پروسیسنگ پلانٹ پاکستان میں ہے۔ * پاکستانی قومی ترانے کی دھن دنیا کی تین بہترین دوھنوں میں سے ایک قرار دی گئی ہے۔ * سوات اور زیارت کا شمار دنیا کے دس بہترین وادیوں میں سے ہوتا ہے۔ * اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مستقبل کی گیارہویں بڑی معاشی طاقت ہے۔