vBirdy Logo
vBirdy Logo

6 ‏Business ideas plan in Pakistan you start under two lac investment ‎|دو ‏لاکھ ‏میں ‏شروع ‏ہونے ‏والے ‏چھ کامیاب بزنس ‏

Six business plan in Pakistan that will make you millionaire you can start these business under two lac.

چھوٹے پیمانے پر وہی کاروبار کرنا چاہتا ہے جس کے پاس سرمایہ کم ہو ہر کوئی دس یا بیس لاکھ روپے لگا کر کاروبار شروع نہیں کر سکتا اس لیے یہ تحریر خاص ان لوگوں کے لیے ہے جو اپنا کاروبار ایک سے دو لاکھ کے درمیان شروع کرنا چاہتے ہیں حالانکہ کے آج کل تو ایک چھوٹی سی دکان بھی دو لاکھ میں نہیں بنتی۔

Cooking
بہت سے ریسٹورنٹ باہر سے کھانا خریدتے ہیں بہت سی ایسی کمپنیاں ہیں جو کھانا پکا کر ان ریسٹورنٹ کو سپلائی کرتی ہیں یہ ضروری نہیں کہ صرف کمپنیاں ہی کھانا سپلائی کر سکتی ہیں بلکہ آپ بھی کھانا پکا کر ان کو بیچ سکتے ہیں کیونکہ ہر ہوٹل یا ریسٹورنٹ کھانوں کی وجہ سے مشہور ہوتا ہے  یعنی کے ہوٹل یا ریسٹورنٹ کا مقدر ایک کک کے ہاتھ میں ہوتا ہے اس لئے کھانا بنانے والے اپنے مالکان سے ہر چیز منوا لیتے ہیں کیونکہ اصل میں یہ بزنس ان ہی کی وجہ سے چل رہا ہوتا ہے تو اگر آپ یا آپ کے گھر میں کوئی لذیذ اور مزیدار کھانے بنا سکتا ہے تو آپ اپنے قریب ایسے ہوٹل ریسٹورنٹ ڈھونڈیں جو کہ باہر سے کھانا منگواتے ہیں آپ انہیں اپنے کھانے کے ذائقے سے مطمئن کریں اگر انہیں اور ان کے کسٹمر کو پسند آجائے تو آپ اس سے اچھا خاصا کما سکتے ہیں۔
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اگر آپ خود اتنا اچھا کھانا پکا سکتے ہیں تو اپنا ریسٹورنٹ کھول لیں اگر آپ صرف کھانا پکا کر پیسے کما سکتے ہیں تو آپ اپنے اوپر اور زیادہ ذمہ داریاں ڈالنے کی کیا ضرورت ہے آپ اپنے بزنس کو وسیع کریں دوسرے ریسٹورنٹ کے ساتھ ڈیل کریں اس کے ساتھ جو لوگ پارٹیز اور ایونٹس آرگنائز کرتے ہیں ان سے رابطہ کریں اور ان کے ساتھ بھی کام کرنا شروع کر دیں آپ ریسٹورنٹ جیسے بڑے بزنس کے بجائے اس کے ایک حصے کو لے کر مہانا لاکھوں کماسکتے ہیں اور آپ یہ بزنس صرف ایک سے دو لاکھ میں بآسانی شروع کر سکتے ہیں آپ کو صرف کھانے کے برتن اور جو چیز پکانی ہے وہی درکار ہوگی۔
Cotton candy

اگر کوئی چیز بچوں کو پسند ہو تو وہ ضرور بچے خریدتے ہیں چاہے کچھ بھی ہوجائے والدین بھی ان کو لے کر دیتے ہیں آپ نے بھی بچپن میں کاٹن کینڈی کھائی ہوگی جسے اردو میں چینی کے چھلے کہتے ہیں یہ پوری دنیا میں بچوں کی سب سے پسندیدہ کھانے والی چیزوں میں سے ایک ہے اگر آپ تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کچھ کاٹن کینڈی لیں اور کسی ایسی جگہ پر چلے جائیں جہاں بچے موجود ہوں تو آپ کو چند لمحوں میں ہی بچے گھیر لیں گے ۔
لیکن کاٹن کینڈی بچوں کے لئے جتنی ہی لذیذ ہے والدین اس کی کوالٹی کی وجہ سے اتنے ہی خائف رہتے ہیں آپ نے بس کوالٹی کے کاٹن کینڈی بنا کر والدین کا بھروسہ جیتنا ہے یہ بزنس بڑی آسانی سے دو لاکھ روپے میں شروع ہو سکتا ہے اس کے لیے آپ کو دو مشینیں لینی ہوں گی اگر آپ اچھی اور مہنگی سے مہنگی مشین بھی لیں تو وہ پچاس ہزار کی مل جائے گی اس میں استعمال ہونے والی چیزیں چینی اور رنگ ہیں آپ چینی میں صرف اچھے اور بہترین کوالٹی کے فوڈ کلر استعمال کریں ۔
کینڈی کے لئے تنکہ بھی صاف اور اچھا ہو اور اگر آپ کینڈی کو مختلف شکلوں میں بنا لیں تو پھر بچے آپ کو بیٹھنے ہی نہیں دیں گے اور جب آپ کو فائدہ ہوگا تو آپ حیران رہ جائیں گے۔
Video Ads

آج کل ڈیجیٹل اور ایڈورٹائزمنٹ کا دور ہے ہر بزنس کو ویڈیو ایڈ کی ضرورت ہے سوشل میڈیا نے اس ضرورت کو اور بھی زیادہ بڑھا دیا ہے ہر کمپنی ہر برینڈ کو اپنی کمپنی کے چھوٹے بڑے اشتہارات چاہیے ہوتے ہیں آپ اس میں کم سے کم دو لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کریں اگر آپ کو ویڈیو ایڈیٹنگ آتی ہے تو یہ آپ کے لئے بہت اچھا ہے اگر نہیں آتی تو آپ کورس کریں کچھ مہینے سیکھیں اور پھر اپنے سرمایہ کاری سے ایک اچھا کیمرہ اور کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ لیں اس میں ویڈیو ایڈیٹنگ کا سسٹم لگائیں اور اپنے آس پاس چھوٹے دکانداروں کے ایڈ بنائیں۔
شروع میں آپ ان کو ایڈ فری بنا کر دیں بعد میں جب وہ آپ کے مستقل گاہک بن جائیں تو آپ شہر کی متعلقہ کیبل کمپنی سے رابطہ کریں اور ان سے اشتہارات چلوائیں آپ شروع میں دس دوکانداروں کو فری ایڈ بنا کر دیں بعد میں دوسرے دوکانداروں کو وہ اشتہارات دکھا کر ان کو بیچنا شروع کر دیں یہ بزنس آپ آہستہ آہستہ وسیع کرتے جائیں اور پورے صوبے یا پورے ملک میں یہ سروس دینا شروع کر دیں جب آپ اچھا کمانا شروع ہو جائیں تو آپ ساتھ میں ایک ایڈ ایجنسی کھول لیں۔
Organic Food

دنیا میں جہاں ہر طرف ملاوٹ زدہ یا مصنوعی خوراک تیار کی جارہی ہے وہاں ان کے نقصانات سن کر لوگ خالص تازہ اور قدرتی چیزوں کی کی تلاش میں ہیں آپ دیسی خوراک کا برانڈ بنا لیں تو آپ بڑی آسانی سے خالص گھی، کھاد سے پاک سبزیاں، آرگینک گندم ،خالص دودھ خالص شہد اور جنگلی پھل بیچ سکتے ہیں آپ خوراک کا ایک عنصر لے لیں زمین اپنی ہے تو یہ زیادہ اچھا ہے یا پھر ٹھیکے پر لے لیں سبزیاں خود اگاؤ یا پھر کسی کسان سے شراکت دار بن جائیں آپ اپنی پروڈکٹ کسی بڑے شہر کی کسی بڑی ہاؤسنگ سکیم میں متعارف کروا دیں کیونکہ اس کی زیادہ تر ڈیمانڈ امیر لوگوں کی ہوتی ہے جو امیر کالونیوں میں رہتے ہیں آپ اگر صرف وہاں چکی کا خالص آٹا بھی بیچنا شروع کر دیں تو آپ کو اس کے نتائج دیکھ کر حیرانی ھوگی کیونکہ خالص کا نام سنتے ہی لوگ اس چیز کو ایک بار ضرور خریدتے ہیں اور اگر وہ چیز ان کو پسند آجائے تو وہ ہر روز اس چیز کو خریدیں گے۔
Fries Making Machine

پاکستان میں صرف بیس ارب روپے کے سالانہ چپس کھائے جاتے ہیں چپس خشک ہو یا فرینچ فرائز ہو ان کی مشین بہت ہی سستی اور سادہ ہوتی ہیں آپ یوٹیوب سے چیپس بنانے اور پیک کرنے کا طریقہ سیکھ لیں علی بابا یا علی ایکسپریس سے چپس بنانے کی مشین آرڈر کریں مقامی جگہ سے خرید لیں اپنا ایک برانڈ بنالیں اور بازار میں چپس بیچنا شروع کر دی آپ لوگوں کے سامنے بھی چپ بنا کر دے سکتے ہیں آپ ان میں مختلف قسم کے مصالحے ڈال کر مختلف فلیور میں بھی ان کو بنا سکتے ہیں آپ بڑی آسانی سے اس مارکیٹ میں اپنا نام کما سکتے ہیں۔
Organic Beauties Products

آج کل جلد کی بیماریاں اور بال گرنے عام ہوگئے ہیں یہ صرف آج کل کے بیوٹی پروڈکٹس میں کیمیکل استعمال ہونے کی وجہ سے ہی ہو رہا ہے دنیا میں ان کیمیکل پروڈکٹ کے آنے سے پہلے چہرے آنکھوں اور بالوں کے لیے قدرتی اجزاء اور جڑی بوٹیوں کو اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا آج بھی ان پروڈکٹ کی بہت بڑی مارکیٹ موجود ہے آپ اگر چھ ماہ اس کے متعلق ریسرچ کریں سیکھیں اور اپنا پروڈکٹ بنائیں۔
اس پروڈکٹ کا تجربہ کریں اگر آپ کا پروڈکٹ کامیاب ہو جاتا ہے تو آپ اس پروڈکٹ کی مشہوری کریں آن لائن سٹوروں پر اور دوکانداروں کو بیچیں ہمارے اپنے ایک قریبی رشتہ دار یا کام کر رہے ہیں اور ماہانہ ایک اچھی آمدنی کما رہے ہیں حالانکہ وہ اس کو گھر میں ہی بنا کر سیل کرتے ہیں اور انہوں نے نہ ہی اس کی کوئی مشہوری کی لیکن پھر بھی وہ اس سے اچھا خاصا کما رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top