دنیا میں آج جو بڑی بڑی صنعتیں اور فیکٹریاں ہیں ان کو آگے بڑھانے کے لئے آج کل کے دور میں ڈیجیٹل سسٹم کی ضرورت ہے یعنی فیکٹری اپنے گاہکوں کو ہر قسم کی آن لائن سروسز مہیا کرے تاکہ ان کو چیزیں لینے میں آسانی ہو اور آج کل کے اس ترقی کے دور میں اس مارکیٹ کا اپنا ایک علیحدہ اور نہایت اہم کردار ہے ڈیجیٹل مارکیٹنگ دراصل ایسی مارکیٹ ہے جن کے ذریعے آپ گھر بیٹھے دنیا کی ہر چیز منگوا سکتے ہیں بڑی سے لے کر چھوٹی سے چھوٹی چیز آپ کو اپنے دروازے پر ملے گی اب آپ کو خود جا کر چیزیں ڈھونڈنے کی کوئ ضرورت نہیں ہے۔
اپنے موبائل یا کمپیوٹر پر بیٹھ کر آپ بس آرڈر کریں گے اور چیز آپ کے دروازے پر پہنچ جائے گی اور اگر اس کی کوالٹی اچھی نہیں یا اس میں کوئی خرابی ہے تو آپ اسے واپس بھی کر سکتے ہیں یہی نہیں عام آدمی سے لے کر بڑے تاجروں تک لوگ اس پر کاروبار کرتے ہیں ظاہر ہے جو چیزیں آپ خرید رہے ہوتے ہیں وہ فیکٹریاں خود تو آپ کو نہیں بھیج رہی ہوتی بلکہ وہ بڑے تاجر یا پھر چھوٹے دکاندار ہوتے ہیں جو خریدنے والے کو بتاتے ہیں کہ ہمارے پاس یہ چیز موجود ہے آپ اس کا آرڈر کریں اور چیز آپ کے دروازے پر پہنچ جائے گی۔
بہت سے لوگ کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں لیکن اس وجہ سے شروع نہیں کرتے کہ جگہ لینی پڑے گی یا پھر انہیں اپنے کاروبار یا دوکان کے لیے اچھی اور مناسب جگہ نہیں مل رہی ہوتی تو ان کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں وہ گھر بیٹھ کر اپنی آن لائن دکان کھول سکتے ہیں دنیا میں ایسی بہت سی آن لائن مارکیٹ ہیں اور چند ایک ایسی بھی ہے جو پوری دنیا میں چیزوں کو بھیجتی ہے اصل میں یہ آن لائن مارکیٹس خود چیزیں نہیں بیچتی بلکہ بیچنے والے اور خریدنے والے کے درمیان ایک رابطہ قائم کرتی ہیں تاکہ خریدار کو چیز خریدنے کے لئے خود نہ جانا پڑے وہ آن لائن آرڈر کرے اور پھر یہ کمپنی خود اس چیز کو خریدار کے گھر تک پہنچا دے گی یہ ہی نہیں ڈیجیٹل مارکیٹ کا آجکل ایک اور بھی فائدہ ہے وہ لوگ جن کے پاس کاروبار کیلئے پیسے نہیں ہیں کہ وہ بیچنے کے لیے چیزیں خرید سکے تو یہ کمپنیاں ایسے لوگوں کے لیے بغیر انویسٹمنٹ کے پیسے کمانے کا ذریعہ بھی پیدا کرتی ہے جیسے اس میں ایمازون نامی کمپنی دنیا میں سب سے بڑی آن لائن شاپنگ کمپنی ہے جو لوگ اس پر اپنی چیزیں بیچنے کے لیے لگاتے ہیں وہ لوگ اسے اور زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لئے ایمازون پر اس پروڈکٹ کی ایڈورٹائزمنٹ کرتے ہیں ۔
پھر ایمازون پروڈکٹ کو اپنے ایفیلیٹ پروگرام میں شامل عمل کرتا ہے اور لوگوں کو کہتا ہے کہ اس چیز کی لنک کو لوگوں کے ساتھ شیئر کرو تو وہ اس چیز کو جب آپ کے لنک کی مدد سے خریدیں گے تو آپ کو اس کا منافع ملے گا یعنی کہ آپ نے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کرنا بس ایک سیلزمین کی طرح اس چیز کو لنک کے ذریعے بیچنا ہے دنیا ان چیزوں میں بہت آگے نکل چکی ہے اور یہ مارکیٹ بہت سے ملکوں کی اکانومی کا اہم حصہ بن چکی ہے حالانکہ ہمارے پڑوسی ملکوں نے بھی ان چیزوں کو جلد سے جلد اپنے ملک میں متعارف کروایا تاکہ ان کی اکانومی بہتر ہو سکے لیکن بدقسمتی پاکستان ہمیشہ ہی پیچھے ہوتا ہے پاکستان میں تو 4 جی انٹرنیٹ تب آیا جب دنیا فائیو جی کے لیے کوششیں کر رہی تھی ۔
ایمازون جو دنیا کی سب سے بڑی آن لائن شاپنگ مارکیٹ ہے اور جو دنیا کے ہر ملک کی اکانومی میں بھی ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے وہ پاکستان میں ابھی چند ہفتے پہلے ہی متعارف ہوئی ایمازون نے پاکستان کو کچھ ہفتے پہلے ہی اپنی سیلر لسٹ میں شامل کیا ہے اس کے علاوہ بھی کچھ اور آن لائن مارکیٹس ہیں جیسے علی بابا علی ایکسپریس وغیرہ پاکستان کے اندر بھی ایک آن لائن شاپنگ مارکیٹ ہے جس کا نام
DARAZ
ہے لیکن آپ اس پر پاکستان کے اندر ہی چیزیں ابھی تک بیچ سکتے ہیں۔
یہ جو انٹرنیشنل مارکیٹ ہے ان پر آپ کا چھوٹے سے چھوٹا دکاندار بھی اپنی چیزوں کو پوری دنیا میں بیٹھ سکتا ہے یہ نہیں کہ آپ کی دکان ہی ہو آپ گھر میں بیٹھ کر اپنی چیزیں پوری دنیا میں بیچ سکتے ہیں اور اس سے ایک عام آدمی کو بھی پوری دنیا کی مارکیٹ میں رسائی حاصل ہو گئی اور وہ باہر سے پیسہ پاکستان میں لا رہا ہوگا آجکل تو اگر راستے میں گاڑی خراب ہو جائے تو لوگ آن لائن مکینک کو بلاتے ہیں تو آپ اس بات سے ہی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ دنیا آسانی کی طرف جارہی ہے ہر فرد آسانی کی طرف جا رہا ہے اب کوئی بھی انسان خود چل کر چیزیں لینے جانا پسند نہیں کرتا اسی اچھا لگتا ہے جب تمام چیزیں بس ایک کلک پر اس کے دروازے پر پہنچ جاتی ہیں 2021 میں پاکستان کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان میں اب انٹرنیشنل آن لائن مارکیٹ بزنس کرنے آ رہی ہیں۔
AMAZON
پاکستان کو اب ایمازون نے اپنی سیلر لسٹ میں شامل کر لیا ہے اب ایمازون پاکستان میں اربوں ڈالر کا کاروبار کرنے جارہا ہے اس سے پہلے بہت سے لوگ جو دوسرے لوگوں کو بتاتے تھے کہ آپ اپنی چیزیں باہر ممالک کو بھی بیچ سکتے ہیں تو وہ ان لوگوں کا مذاق اڑایا کرتے تھے کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے لیکن اب یہ ممکن ہے کہ ایک عام آدمی اپنے گھر میں بیٹھ کر بھی باہر دوسرے ممالک کو اپنی چیزیں بیچ سکتا ہے جب ڈالر باہر سے پاکستان میں آئے گا تو یقینا ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آئے گی اور ہماری اکانومی میں اضافہ ہو گا سب سے بڑی وجہ جب لوگ ایمازون پر کاروبار کرنے کا منصوبہ بناتے ہیں اور جب ٹیکس فارم پر کرنے کی باری آتی ہے تو لوگ ڈر جاتے ہیں حالانکہ اس سے ملک کو اور آپ کو دونوں کو فائدہ ہو گا کبھی بھی ٹیکس ڈیٹیل دیئے بغیر آپ اس پلیٹ فارم سے پیسہ کما نہیں سکتے ۔
یہ کوئ آسان نہیں کہ اکاؤنٹ بنایا اور بس بیٹھ کر بیچنا شروع کر دیا بلکہ آپ پہلے اس کا مکمل کورس کریں جو کہ آپ کو یوٹیوب پر ایمازون کے بڑے بڑے سیلر مفت میں کروا رہے ہیں کیونکہ اس میں آپ کو اپنے گھر کے راشن اور بجلی کے بل کی بھی ڈیٹیل اکاؤنٹ بناتے وقت جمع کروانی پڑتی ہے اسی وجہ سے یہ کمپنی جس ملک میں بھی جاتی ہے اس ملک کی اکانومی میں ایک علیحدہ مقام رکھتی ہے اس کے حوالے سے سب سے زیادہ محنت ایک آدمی جس کا نام ثاقب اظہر ہے وہ پاکستان کی مشہور ڈیجیٹل کمپنی Enablers
کے ہیڈ ہیں
پاکستان کے اندر نوکری ڈھونڈنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور نوکریاں دینے والوں کی تعداد کم ہے اس لیے ہمارے ملک میں بےروزگاری بہت زیادہ ہے میری یہ پوری کوشش ہے کہ میں اس پلیٹ فارم کو استعمال کرکے آپ لوگوں کو نئے نئے بزنس کے بارے میں بتاو اور اپنے ملک میں بےروزگاری کو ختم کرنے میں حصہ ڈالو۔
ایمازون پر سیلر اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ یہی ہے کہ آپ کو اپنی پوری پرسنل ڈیٹیل آپ کے بینک کی ڈیٹیل جس سے آپ رقم جمع کروا یا نکلوا سکتے ہیں اور اپنے گھر کے یوٹیلیٹی بلز کی ڈیٹیل اور سب سے اہم جس سے لوگ سب سے زیادہ ڈرتے ہیں حالانکہ یہ ہمارے ملک کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے اپنی ٹیکس کی ڈیٹیل اور گھر کا پتا ہر چیز بالکل درست دینی ہے باقی ڈیٹیل آپ ایمازون کی ویب سائٹ پر جا کر دیکھ سکتے ہیں۔
AMAZON Affiliate Program
پاکستان میں ہر بندہ اتنا امیر نہیں کہ وہ ایمازون پر پیسے لگائے اور بہت سے لوگ یہ سوچیں گے کہ ہمارے پاس تو پیسے ہی نہیں ہم کیسے ایمازون پر کام کریں اور پیسے کمائیں تو ان لوگوں کے لئے بھی ایمازون ایک پیسہ کمانے کا طریقہ لایا ہے۔
ایمازون پر دراصل جو لوگ اپنے پروڈکٹ کو زیادہ لوگوں کو بیچنے کے لئے اس کی ایڈورٹائزمنٹ کرتے ہیں اور پھر ایمازون ان پروڈکٹ کو ان لوگوں کو بیچنے کو دیتا ہے جنہوں نے ایمازون ایفیلیٹ پروگرام کو جوائن کیا ہوتا ہے اس ایمازون ایفیلیٹ پروگرام پر اپنا اکاؤنٹ بنا کر آپ کسی بھی پروڈکٹ کو سرچ کریں اور وہ آپ کو ایک لنک دے گا اسکو آپ نے لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا ہے تاکہ لوگ اس لنک کے ذریعے اس پروڈکٹ کو خریدیں اور جب بھی کوئی اس پروڈکٹ کو آپ کے لنک سے خریدے گا تو آپ کو اس کے بیچنے کا ایک مخصوص منافع ملے گا ایمازون لوگوں کو پروڈکٹ دیتا ہے کہ آپ ان کو بیچے اور اپنا منافع کمائیں وہ بھی بغیر کسی انویسٹمنٹ کے آپ نے بس ایک لنک شیئر کرنا ہے جو آپ کو ایمازون کے ایفیلیٹ پروگرام سے اس پروڈکٹ کا ملے گا۔