آج کل ہر انسان فاسٹ فوڈ سب سے زیادہ کھا رہا ہے اور ان میں سے پھر چند لوگ موٹے ہو جاتے ہیں اب ہو سکتا ہے کہ وہ لوگ یہ سوچ رہے ہوں کہ وہ بڑے صحت مند اور زورآور ہیں لیکن انہیں کیا پتہ کہ جیسا ان کے جسم کو ہونا چاہیے تھا اس کے برعکس انہوں نے تو اس کا حلیہ ہی بگاڑ کر رکھ دیا موٹاپے سے ہونے والے نقصان فوری طور پر نہیں لیکن کچھ عرصے بعد خطرناک روپ میں سامنے آنے لگتے ہیں یہ ایسے ہوتا ہے کہ جو چیز آپ کے جسم کو چاہیے ہوتی ہے اگر وہ چیز آپ اپنے جسم کو نہیں دیں گے تو ظاہر سی بات ہے جسم ردعمل دکھائے گا جس سے پھر آپ کی حالت خراب ہو جائے گی اور آنے والی زندگی ہسپتالوں کا چکر لگاتے نکل جائے گی اس لیے میری جو آج کی تحریر ہے وہ جسم کے بارے میں ہے کہ جسم کو کیا پسند ہے اور کیا نا پسند ہے آپ صحت مند ہیں یا نہیں اور آپ کو انسانی جسم کی بنیادی کام کرنے کے طریقے کے بارے میں بھی بتاؤں گا۔
Basics of human body and A Healthy life | کیا آپ صحت مند ہیں جانیے۔
فزیکل ڈائمنشن کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنے جسم کے استعمال کے بارے میں پتہ ہو کہ کیا میں صحت مند ہو کیا میری خوراک اچھی ہے اور کیا میں اس کو صحیح طریقے سے کھاتا ہوں کیا میرے سونے کا وقت ٹھیک ہے یعنی کیا میں وقت پر سوتا اور اتنا ہی سوتا ہوں جتنا میرے جسم کو ضرورت ہوتی ہے نہ ہی زیادہ سوتا ہوں اور نہ ہی کم سوتا ہوں یعنی کے آپ کے جسم کے اندر وہ تمام قوت اور توانائی ہوں جس سے آپ بالکل صحت مند اور ایک دم چست رہیں ان سب کے لئے اور صحت مند زندگی گزارنے کے لئے ضروری ہے۔
کہ آپ کا جسم بالکل ایک مشین کی طرح ہو حالانکہ یہ ہمارا جسم ایک مشین کی طرح اپنا کام کرتا ہے ہر حصہ اپنا کام کرتا ہے اور اگر کوئی حصہ خراب ہو جائے تو باقی تمام حصے بھی خراب ہونا شروع ہو جاتے ہیں
جیسے کہ کسی مشین کا کوئی پرزہ خراب ہو جائے تو وہ آہستہ آہستہ مشین خراب ہو کر بند ہو جاتی ہے اور ناکارہ ہو جاتی ہے اسی طرح ہمارے جسم ایک مشین کی طرح ہے مشین کو چلانے کے لیے سب سے زیادہ ضروری چیز تیل اور بجلی ہے جیسے ایک گاڑی کو چلانے کے لیے پٹرول کی ضرورت ہوتی ہے یعنی گاڑی میں پٹرول نہ ہو تو گاڑی نہیں چل سکتی ہے سب باتیں جو میں نے آپ کو اوپر بتائی ہیں ان میں سب سے زیادہ ضروری بات کہ ہم کھاتے کیا ہیں یہ ہی سب سے ضروری بات ہے کیوں کہ جس طرح گاڑی پٹرول سے چلتی ہے اسی طرح ہمارا جسم خوراک کے ذریعے چلتا ہے۔
میرا تجربہ اور جن ماہرین سے میں نے خوراک کے بارے میں پوچھا تو سب کا ایک ہی جواب تھا کہ ہم مقدار میں زیادہ کھاتے ہیں پھر جو کھا رہے ہوتے ہیں وہ نہ ہی وقت پر کھاتے ہیں اور زیادہ تر اسی کی کوالٹی اچھی نہیں ہوتی یعنی ہم زیادہ تر ایسی چیزیں ہی کھاتے ہیں جن کا ہمارے جسم کی نشوونما سے کوئی تعلق ہی نہیں اس کو درست کرنا بہت ضروری ہے آپ نے کھانے کی کوالٹی سے لے کر ٹائم اور کھانا کھانے کے طریقے تک کو ٹھیک کرنا بہت زیادہ ضروری ہے ہمارے جسم کو صحت مند رکھنے کے لئے سب سے پہلی چیز کہ ہماری خوراک ٹھیک ہو سب سے پہلی بات کی مقدار سے زیادہ کبھی مت کھائیں ایسے نہیں کہ آپ کو کھانے کی ضرورت نہیں ہے اور آپ پھر بھی اپنے ذائقے اور مزے کے لیے کھانا شروع کر دے جب کہ آپ کو بھوک ہی نہیں ہے کیا کبھی آپ نے جانوروں کو صرف اس لیے ہسپتال جاتے ہوئے دیکھا ہو کے وہ زیادہ کھانے کی وجہ سے بیمار ہو گئے ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ان کا پیٹ بھر جاتا ہے جب انہیں کھانے کو دل نہیں کرتا تو اگر آپ ان کو زبردستی بھی کھلائے تو بھی وہ نہیں کھاتے بلکہ آپ پر حملہ آور ہو جائیں گے کہ ہم نے نہیں کھانا تنگ نہ کرو اس کے برعکس اگر ہمارا پیٹ بھرا بھی ہوں اور سامنے کوئی لذیذ چیز آ جائے تو ہم اس کو پھر بھی نہیں چھوڑتے کھا جاتے ہیں۔
اس عادت کو اپ نے کنٹرول کرنا ہے جتنی مقدار آپ کے جسم کو ضرورت ہوتی ہے اتنا ہی کھائیں اب زیادہ یا کم کھانے کے ساتھ ساتھ اس کی خوراک کی کوالٹی بھی بہت زیادہ ضروری ہے کوالٹی کے اندر یہ ہے کہ ہر وہ چیز جو قدرتی ہے جتنی قدرتی چیزیں ہوں گی
اتنی ہی ہمارے جسم کے لیے مفید ہوگی کیونکہ یہ تمام قدرتی چیزیں ہمارے لئے ہی بنائی گئی ہیں تاکہ ہم صحت مند رہ سکتے ہیں جتنی ہماری خوراک قدرتی ہوگی اتنی ہی ہمارے جسم کو سمجھنے میں آسانی ہو گی ہمارا جسم بڑا ذہین ہے آپ نے نوٹس کیا ہو گا۔
جب آپ کے جسم کو ٹھنڈ لگتی ہے تو پورا جسم ٹھنڈ سے بچنے کے لیے سکڑ جاتا ہے اور جب گرمی لگتی ہے تو پورا جسم پھیل جاتا ہے تاکہ ہوا لگے اسی طرح جب جسم کے اندر جراثیم جائیں گے تو ان سے لڑنے کے لیے بھی جسم میں ایک نظام موجود ہے جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو ہمارا جسم پہلے ہی پوچھتا ہے کہ کیا یہ خوراک ہے اور جسم کے لیے وہ چیز ہی خوراک ہے جو چیز قدرتی ہے نہ کہ آرٹیفیشل خوراک اگر وہ خوراک آپ کے جسم کے لیے مناسبت رکھتی ہے تو جسم کو اسے ہضم کرنے میں آسانی ہوگی اور آپ کو طاقت ملتی ہے کیونکہ اس کھانے کے لئے ایک پورا نظام موجود ہے اور اگر آپ آرٹیفیشل چیز کھا رہے ہیں یا پھر فاسٹ فوڈ وغیرہ کھا رہے ہیں تو جسم کے لیے یہ خوراک نہیں ہے اب ہمارے جسم کے پاس دو طریقے ہوتے ہیں جس طرح آپ کے گھر میں کوئی غیر مناسب چیز آ جائے تو آپ اسے باہر پھینک دیتے ہیں اسی طرح جب ہمارے جسم کو لگتا ہے کہ اس خوراک کی جسم کو کوئی ضرورت نہیں تو وہ الٹی کی ذریعے باہر نکال دیتا ہے۔
دوسرا طریقہ کہ اگر آپ جس طرح گھر کا گند پھینک نہیں سکتے تو آپ اسے شاپر میں بند کر کے رکھ دیتے ہیں اسی طرح ہمارا جسم بھی اگر باہر نہیں نکالتا تو وہ اسے جمع کر دیتا ہے جس سے ہم فیٹ کہتے ہیں وہ چیز جو خوراک نہیں تھی لیکن پھر بھی ہم نے اسے کھا لیا تو ہمارے جسم میں فیٹ بننا شروع ہو جاتا ہے لیکن اگر یہ فیٹ بڑھتا جائے تو یہ ہمیں بہت ہی خطرناک بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے جیسے دل کی بیماری کولیسٹرول کی بیماریاں اور زیادہ خطرناک کبھی کبھی کینسر کی بھی وجہ بنتا ہے۔
ہمارے کھانے کا اور ہماری ورزش کا ایک بہت اہم تعلق ہے رات کے کھانے اور سونے کے درمیان کم سے کم چار گھنٹوں کا دورانیہ ہونا چاہیے جب آپ اس چیز کا خیال رکھیں گے تو آپ کے کھانے کا ٹائم صحیح ہوجائے گا کیونکہ آپ رات کا کھانا جلدی کھائیں گے کہ پھر چار گھنٹوں کے بعد سونا ہے اسی وجہ سے آپ دن اور صبح کا ناشتہ جلدی کریں گے کہ رات کو جلدی کھانا کھانا ہے ایسا اس لیے ضروری ہے کہ اگر آپ کا جسم ہی ٹھیک نہیں آپ بیمار ہیں آپ سے اٹھا ہی نہیں جا رہا صبح اٹھ کر آپ نے میڈیسن لینی ہے ہیں اور ٹیکے لگوانے ہیں اور رات کو پھر وہی کرنا ہے تو آپ کو کسی بھی کام میں مزا نہیں آئے گا نہ ہی آپ عبادت میں مزہ آئے گا نہ ہی گھومنے پھرنے جو شاید آپ کی سب سے پسندیدہ مشغلہ ہی کیوں نہ ہو۔
گاڑی کے لیے جو سب سے ضروری چیز وہ پیٹرول ہے اور جو دوسری سب سے ضروری چیز ہے وہ ہے مینٹیننس اور ہمارے جسم کی مینٹیننس ورزش ہے آپ جس بھی عمر میں ہوں ہر روز جو بنیادی ورزش ہے وہ ضرور کرنی چاہیے ورزش کرنے سے ہم چست بھی رہیں گے اور آپ جو فالتو چیزیں کھا رہے ہیں جس کی وجہ سے جسم میں فیٹ بن رہا ہے وہ بھی کم ہوگا یا نہیں بنے گا ورزش اور خوراک کے ساتھ ہمارا سونے کا وقت بھی اہمیت رکھتا ہے آج کل کے دور میں سب سے زیادہ جو چیز انسان کی زندگی میں متاثر ہوئی ہے وہ نیند ہے اس کی سب سے بڑی وجہ موبائل ہے ہماری نیند آدھی ہوگئی ہے ۔
نیند ایسی چیز ہے جیسے خود کو چارج کرنا جس طرح موبائل کو چارج کیا جاتا ہے اسی طرح ہمارے جسم کو بھی چارجنگ کی ضرورت ہوتی ہے پورا دن ہم کام کرکے تھک جاتے ہیں پھر ہمارے جسم کو دوبارہ طاقت اور قوت حاصل کرنے کے لئے نیند کی ضرورت ہوتی ہے جب تک آپ کی نیند پوری نہیں ہوگی آپ کوئی بھی کام اچھے طریقے سے نہیں کر پائیں گے۔
آپ کی خوراک اچھی ہو ٹائم پر ہو اس کے ساتھ آپ ورزش کریں اگر آپ جم نہیں جاسکتے تو ہلکی پھلکی دوڑ لگائی بچوں کے ساتھ یا اپنے بھائیوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلیں اور اپنی نیند کا سب سے زیادہ خیال رکھیں اگر آپ ان تین چیزوں کا خیال رکھ لیں تو آپ کی زندگی خوشگوار ہوجائے گی۔
- Advertisement -