Don’t waste you money make Assets and boost up your money| ‏اپنے ‏پیسے ‏کو ‏ضائع ‏نہ ‏کریں ‏بلکہ ‏اس ‏سے ‏اثاثے ‏بنائیں ‏اور ‏زیادہ ‏پیسہ ‏کمائیں۔

Must read

Don’t waste your mony on unnecessary things waste your mony on your Assets.

اسس سے پہلی تحریر میں نے آپ کو بتایا تھا کہ انفلیشن کیا ہوتی ہے کیسے وہ ہمارے پیسے کی قیمت کو کم کر دیتی ہے اور ہمیں ایک بزنس مین اور سرمایہ کار کی طرح اپنے پیسے کو کیسے بچانا ہے  اس لیے میں آج آپ کو ایسے سرمائے کرنے کے مواقع بتاؤں گا جہاں آپ کا پیسہ محفوظ بھی رہے گا اور بڑھتا بھی رہے گا آپ میں سے زیادہ تر لوگ سوچتے ہوں گے کہ بینک میں پیسے پڑے ہوئے ہیں جو کہ سب سے محفوظ جگہ ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے کیونکہ ہوسکتا ہے آپ کو یہ نہیں پتہ ہوگا کہ ہر ملک کی طرح پاکستان اسٹیٹ بینک کی بھی ایک پالیسی ہے کہ اگر بینک دیوالیہ ہو جائے تو اس پر آپ کو صرف اور صرف صرف پہلے پانچ لاکھ کی رقم ہی واپس ہوگی۔ 

اس لیے اپنا پیسہ کم سے کم بینک میں رکھیں اور زیادہ سے زیادہ پیسہ سرمائے میں لگائیں تاکہ وہ پیسہ آپ کو فائدہ بھی دے اور نقصان ہونے کا ڈر بھی نہ ہو اس کے لئے میں آپ کو آج کچھ ایسے اثاثوں کے بارے میں بتاؤں گا جن سے آپ کا پیسہ محفوظ بھی رہے گا اور انفلیشن سے بھی بچ جائے گا لیکن یہ ضروری نہیں کہ آپ کو ان سے بہت زیادہ فائدہ ہو لیکن یہ آپ کے اثاثے ہوں گے اور یہ کبھی نہ کبھی آپ کو ضرور فائدہ دیں گے ۔
سب سے پہلے جو چیز ہوگی وہ سونا اور چاندی ہو سکتا ہے ان کی قیمتیں اوپر نیچے ہوتی رہیں گی لیکن ان میں کبھی آپ کو نقصان نہیں ہوگا اگر دوسرے نمبر پر اثاثوں کی بات کریں تو دوکانیں یا اپارٹمنٹ یہ ایسے اثاثے ہیں جو آپ کو ہو سکتا ہے بینک سے کم فائدہ دے اس وقت کے حساب سے زیادہ فائدہ نہ دے لیکن ان سے ہر مہینے حاصل ہونے والی آمدنی آپ کو ان پر کیا خرچہ ضرور واپس دے دیں گے ان سے آنے والے کرایا یہ ایک سرکاری تنخواہ کی طرح ہے جو ہر مہینے آپ کو ملتا رہے گا ۔
اگلے اثاثے کی بات کریں تو آپ اپنے بزنس میں انویسٹ کریں کیونکہ بزنس میں ہوشیاری اور اپنے دماغ سے لگایا پیسہ کبھی بھی نہیں ڈوبتا اور آپ کو کئی گناہ زیادہ واپس ملتا ہے یقیناً اس کا کوئی نعم البدل نہیں سو میں سے اسی فیصد وہ کامیاب لوگ ہوتے ہیں جن کا اپنا کاروبار ہوتا ہے۔
اگلے اثاثے کی بات کی جائے تو آپ مختلف کر نسیوں کو خرید سکتے ہیں آپ امریکی ڈالر خرید لیں یا پاؤنڈ خرید لیں یا کسی بھی ملک کی کرنسی جو آپ کے ملک کی کرنسی سے زیادہ ہو رہی ہے اس کو خرید لیں جب اس کی قیمت زیادہ ہوگی تو آپ اس کو اپنی کرنسی میں تبدیل کروا کر خاطر خواہ منافع حاصل کرسکتے ہیں۔
ہمارا ملک ایک زرعی ملک ہے اگر آپ اپنا پیسہ زرعی زمین خریدنے میں انویسٹ کریں تو آپ کو کبھی نقصان نہیں ہوگا بلکہ ہر سال اگائ جانے والی فصل آپ کو لاکھوں روپے کا فائدہ دے گی یا آپ اپنی زمین کو ٹھیکے پر بھی دے سکتے ہیں اس سے ہر سال آپ کو آمدنی آتی رہے گی۔
اگر آپ کو آن لائن ٹریڈنگ کے بارے میں پتہ ہے لیکن آپ اسے ڈر کی وجہ سے نہیں کرنا چاہتے کی کہیں کوئی بڑا نقصان نہ ہو جائے تو آپ مختلف کمپنیوں کے شیئرز خرید لیں وہ پاکستان کے اندر بھی ہو سکتے ہیں اور پاکستان سے باہر بھی کسی کمپنی کے ہوسکتے ہیں آنے والے وقتوں میں یہ آپ کو فائدہ دیں گے اور ہو سکتا ہے جو شیئر آج آپ 100 روپے کا خرید رہے ہیں کل وہ ڈیڑھ سو کا ہو جائے تو اس سے آپ کو بہت فائدہ ہوگا لیکن اس کے لیے آپ آئن لائن مارکیٹ کا اچھا خاصہ پتا ہو۔
آپ نے ٹرانسپورٹ کے بہت بڑے بڑے مالکان دیکھے ہوں گے چاہے ان کی بسیں ہو یا ٹریکٹر ہو یا ٹرک وغیرہ ہو کسی بھی قسم کی ٹرانسپورٹ ہو وہ دن میں لاکھوں روپے کماتے ہیں۔
اگر آپ کے پاس اتنے پیسے ہیں کہ آپ ان میں سے کوئی ایک چیز بھی خرید سکتے ہیں تو آپ اس کو خرید لیں کیونکہ وہ آپ کو لمبے سمے تک پیسہ کما کر دے گی اور یہ آپ کا ایک چھوٹا سا بزنس بھی بن سکتا ہے جس میں آپ کو نقصان ہونے کا ڈر بھی نہیں ہوگا کیونکہ ٹرانسپورٹ کا بزنس کبھی نہیں رکتا اور آپ اس کو اپنے بڑے بزنس میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
آج کل کے دور کی بات کریں تو آپ کو ڈیجیٹل میں انویسٹ کرنا چاہیے وہ ویبسائٹ ہو یا پھر کوئی موبائل ایپ ہو آپ اس کو خرید کر لمبے سمے تک اس سے کما سکتے ہیں اور بہت زیادہ لوگ ایک دن میں لاکھوں کروڑوں روپے ڈیجیٹل مارکیٹ میں کما رہے ہیں۔
اگر آپ کا کوئی جاننے والا کوئی بزنس کر رہا ہے جو کہ اچھا خاصا چل رہا ہے تو آپ اس کا کچھ حصہ اس سے بات کرکے خرید لیں یعنی اس کے ساتھ تھوڑی سی ساجھے داری کر لو چاہے وہ پانچ پرسنٹ ہو یا دس پرسنٹ کیونکہ ایک چلے ہوئے بزنس میں نقصان ہونے کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے ۔
جو کمپنیاں گاڑیاں کرائے پر دیتی ہے زیادہ تر ان کے پاس اپنی گاڑیاں نہیں ہوتی بلکہ لوگ ان کو دیتے ہیں تاکہ ان کی گاڑیاں کرائے پر چلتی رہیں اور ہر مہینے ان کو آمدنی آتی رہے اگر آپ بھی خرید سکتے ہیں چاہے ایک گاڑی بھی خرید سکتے ہیں تو آپ خرید کر کسی اچھی رینٹ کمپنی کے حوالے کر دیں اور ہر مہینے اپنا کرایا وصول کرتے رہے جب آپ کی گاڑی کی مطلوبہ عمر پوری ہو جائے گی تو اس کے بعد آپ کو فائدہ ہی ہوتا رہے گا اس کے ساتھ ساتھ آپ اپنی گاڑی کسی سرکاری محکمے میں بھی ٹھیکے پر دے سکتے ہیں۔
اگر آپ بغیر نقصان کے کاروبار کرنے کی سوچ رہے ہیں تو یہ پوائنٹ آپ کی زندگی بھی بدل سکتا ہے آپ نے زیادہ تر دیکھا ہوگا کہ لوگوں نے بہت سے برینڈز کی فرنچائزز بنائی ہوتی ہیں آپ بھی خرید سکتے ہیں اس میں انہوں نے پہلے ہی چلی چلائی چیز ہوتی ہے صرف اور صرف اپنا مینیجر دیتی ہیں تاکہ ان کی کمپنی کی فرنچائز اچھا کما سکے تو آپ ایک فرنچائز یا ایک سے زائد بھی خرید سکتے ہیں یہ خود کے بزنس کے برابر  ہے یا یہ خود کے بزنس سے بھی زیادہ اچھا بزنس ہے۔
یہ تمام وہ اثاثے ہیں جن میں آپ اپنا پیسہ انویسٹ کر سکتے ہیں اور نہ صرف آپ کا پیسہ محفوظ ہو گا  بلکہ آپ کو نقصان ہونے کا ڈر بھی کم ہے اور آپ ان سے لاکھوں روپے کما سکتے ہیں ہمیشہ یہ یاد رکھیے کہ لوگ پیسہ کماتے ہیں اور گھر بنا کر گاڑی وغیرہ خرید کر اور اپنے پیسہ فضول میں خرچ کردیتے ہیں لیکن اگر اسی پیسے سے وہ اپنے اثاثے خریدیں تو وہی اثاثے پھر ان کو گھر اور گاڑیاں بنا کر دیں گے ہوسکتا ہے پہلے صرف ایک گاڑی خریدنے کی استطاعت رکھتے ہوں لیکن ان اثاثوں کو خریدنے کے بعد جب آپ کو فائدہ ہو تو آپ اس سے کئی گناہ زیادہ گاڑیاں خرید سکیں  تو ہمیشہ آپ کو صحیح جگہ اپنا پیسہ انویسٹ کرنا چاہیے نہیں تو سیکنڈ آپشن آپ کے پاس بینک کی صورت میں موجود ہیں۔
- Advertisement -