How you become a successful business man.

Must read

How you become a successful business man in 2021



میں کاروباری فرد کیسے بن سکتا ہوں؟  میں ایک کاروبار کیسے تشکیل دے سکتا ہوں؟ میں کامیاب بزنس مین کیسے بن سکتا ہوں؟ یہ وہ سوالات ہیں جو لوگ اکثر پوچھتے ہیں کتابوں مشاہدے اور تجربے کے مطابق اس کا دارومدار اس خاص صلاحیت پر ہے کہ آپ مارکیٹ میں مواقع تلاش کریں اور ضروری وسائل جمع کر کے خطرات کو سامنے رکھتے ہوئے عملی قدم اٹھائیں اور کوئی ایسی چیز پیش کریں جو کے خریدار کو اپنی طرف متوجہ کرے کاروبار میں کامیابی کے حصول کے لیے کاروباری فرد کی اہلیت کا انحصار درج ذیل پانچ عناصر پر ہے۔

1-آئیڈیا اور مارکیٹ
2- تحریک،جذبہ اور پختہ ارادہ
3-اہلیت
4- وسائل
5-ڈیجیٹل مارکیٹنگ 
آئیڈیا اور مارکیٹ۔ (idea and market)
آپ جس شعبے میں ہنر سیکھ رہے ہیں اس شعبے کی تیار کی جانے والی اشیاء یا خدمات کو اپنا آئیڈیا بنائیے اور یہ سوچیے کہ یہ آئیڈیا اشیاء یا خدمات خریداروں کی ضرورت یا طلب کو پورا کر سکے گی اور اسے خریدنے اور استعمال کرنے پر آمادہ ہوں گے اور کیا یہ اتنی معقول مقدار یا تعداد میں بنائی جا سکے گی کہ پورا منصوبہ کارآمد ثابت ہو یعنی کاروبار میں منافع حاصل ہو گا یا نہیں منصوبہ کس طرح عمل میں لایا جائے کہ جو چیز بھی دستیاب ہے اس سے بہتر چیز یا زیادہ پر کشش چیز پیش کی جائیں اور مقابلے کے دوسرے کاروبار اس پر کیا رد عمل کریں گے اور تما حریفوں کو ہم پیچھے چھوڑ کر اپنی مارکیٹ میں ایک نیا نام کمائیں۔
(Motivation) تحریک، جذبہ اور پختہ ارادہ
یہ بات عام طور پر تسلیم کی جاتی ہے کہ کاروبار تشکیل دینے اور کامیاب بنانے کے لیے فرد یا افراد کے گروپ کا بہت زیادہ پرجوش ہونا اور پختہ ارادہ رکھنا نہایت اہم ہوتا ہے اس کا اظہار اس طرح ہوتا ہے کہ وہ ممکنہ رکاوٹوں پر قابو پانے میں ثابت قدم رہے۔  کاروبار میں نقصانات  ہونے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے اس لئے پختہ ارادہ ہونا بہت ضروری ہے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ معلومات کس طرح حاصل کرتے ہیں اور مواقع سے کس طرح فائدہ اٹھاتے ہیں اضافی اشارے یہ ہو سکتے ہیں کہ کام کے لیے ان کا پختہ عزم اور رویہ یعنی معیار کارکردگی زیادہ گھنٹوں تک کام کرنا کیسا ہے کاروبار کی تشکیل کی پچھلی کوشش کیا ہیں اور خاندان یا شراکت داروں کی کتنی مدد اور حمایت حاصل ہے ۔
(Ability) اہلیت
ایک اہم سوال یہ ہے کہ کیا فرد یا دیگر شامل افراد میں اس خاص کاروباری منصوبے کے لیے درکار خاص اہلیت موجود ہیں ان میں علم اور معلومات  ٹیکنیکل اور انتظامی مہارتیں شامل ہے اور کمی کو دور کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ٹیم میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جائے  جو مہارت رکھتے ہوں یا پھر مہارتوں کے حامل افراد ملازم رکھے جائیں تاکہ کاروبار کو کبھی نقصان نہ ہو اور اس کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکے ۔
(Resources) وسائل
ویسے تو یہ آخری عنصر ہے لیکن جدید دور کی مناسبت سے میں اس کو آخری نہیں سمجھتا بلکہ اس کے بعد ایک اور بھی عنصر ہے لیکن اگر وسائل کی بات کی جائے تو اس کا مطلب کے فرد یا افراد مطلوبہ وسائل کس حد تک حاصل کر سکتے ہیں اور انہیں قابل عمل طریقے سے منظم کر سکتے ہیں یہ صرف کارکردگی پر اثرانداز نہیں ہوتا بلکہ بعض معاملہ میں یہ تعین بھی کرتا ہے کہ کاروبار شروع ہو پائے گا یا نہیں اس کی مثالوں میں سرمایہ، قدرتی وسائل، نقدرقم، جگہ، خام مال، مشینیں اور آلات اور محنت یا افرادی قوت بھی شامل ہے بنیادی سہولتوں کی موجودگی یعنی بجلی، ٹیلیفون، کچرا اٹھانا اور بازیافت اور مدد دینے والی دوسری خدمات بھی اہم ہو سکتی ہے اس لیے وسائل کا ہونا کافی ضروری ہے۔
(Digital marketing) ڈیجیٹل مارکیٹنگ 
جس چیز کو میں سب سے زیادہ ضروری سمجھتا ہوں وہ آج کل کے دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ ہے اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ آپ کے کاروبار کو لوگوں تک پہنچایا جائے اور جلد سے جلد اس کو کامیاب کیسے بنایا جائے تو ڈیجیٹل مارکیٹنگ ہی واحد حل ہے جو آپ کو تھوڑے سے عرصے میں اگر آپ کی اشیاء کی کوالٹی اچھی ہے تو آپ ایک اچھے کاروبار کو چلا سکتے ہیں 
آپ کو چاہے ایک ہفتہ ہی ہوا ہے کاروبار کو شروع کرتے ہوئے لیکن اگر آپ اپنے کاروبار کا کچھ حصہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں صرف کریں تو یہ آپ کو کافی اچھے سے ثمرات دے گا اور آپ کی اشیاء لوگ جلد خریدیں گے آپ کا جن بھی اشیاء کا کاروبار ہے آپ اس کو اگر سوشل میڈیا پر  پھیلائے تو وہ ان لوگوں تک پہنچ جائے گا جن کو اس چیز کی ضرورت ہے اور وہ آپ کے پاس خریدنے ضرور آئیں گے۔
کاروباری آئیڈیا کیا ہے؟
اصل میں آپ کاروباری آئیڈیا کو اس طرح لے سکتے ہیں کہ آپ اپنے آس پاس کے ماحول علاقے یا آس پاس کے لوگوں کے مسئلے کی شناخت کر کے اور ان کو کون سی چیزیں درکار ہیں رہی جس چیز کی وہاں کمی ہے ان کی کی ضرورت کو پورا کرکے آپ جو اقدامات اٹھائیں اور اور ان کی ضرورتوں کو اپنے نے کاروبار کی شکل میں پورا کریں اسے کہتے ہیں کاروباری آئیڈیا یعنی کہ جو چیز بھی آپ کو  اپنے علاقے میں یا جہاں آپ کاروبار شروع کرنے لگے ہیں وہاں پر نہیں ہے یا آس پاس کے علاقوں میں  کس چیز کی کمی ہے تو آپ وہاں پر اپنا ایک اچھا کاروبار شروع کر کے ان لوگوں کو وہ چیز مہیا کریں اس سے آپ کے کاروبار میں حریف بھی کم ہوں گے اور اور ڈیمانڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے آپ کو فائدہ بھی زیادہ ہوگا۔
اگر ہم کاروباری آئیڈیا کے بارے میں بات کرتے ہیں تو آپ یہ بھی سوچتے ہوں گے کہ کاروبار کے بارے میں میں سوچا کیوں جائے  یا اس کے بارے میں سوچنے کی کیا ضرورت ہے جو  چیز بھی پسند لگے بس اس چیز کا کاروبار شروع کر دیا جائے لیکن ایسا نہیں ہے بہت سے اسباب ہیں جن سے کاروباری افراد یا متوقع کاروباری افراد کو کاروبار کے آئیڈیاز سوچتے رہنے چاہئیں کیونکہ جہاں پر ڈیمانڈ زیادہ ہو گئی اور وہاں چیزیں ڈیمانڈ سے بھی زیادہ پہلے سے ہی موجود ہو تو وہاں پر کاروبار کا کوئی فائدہ نہیں لیکن آپ کو اس کے بارے میں سوچنا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ جو بھی کاروبار اور جس چیز کا بھی کاروبار آپ شروع کرنے لگے ہیں اور جہاں آپ شروع کرنے لگے ہیں وہاں پر اس چیز کی ڈیمانڈ کتنی ہے اور کیا اس سے فائدہ ہوگا یا نہیں اسی لیے کاروباری آئیڈیا پر بیس فیصد کاروبار کی کامیابی منصر ہوتی ہے ۔
آپ مارکیٹ کی ضرورتوں کو کیسے پورا کر سکتے ہیں
کاروبار شروع کرنے کے بعد جو سب سے اہم چیز ہے وہ مارکیٹ کو لوگوں کی ضرورت کے حساب سے چلانا عام طور پر مارکیٹ گاہکوں سے بنتی ہے جن کی ضرورت اور خواہشات کو پورا کرنے کے لئے ہم کاروبار شروع کرتے ہیں تاکہ ان کی ضرورت بھی پوری ہوسکے اور ہمیں بھی معاشی طور پر فائدہ ہو سکے کوئی بھی کاروبار اگر نئی اشیاء یا خدمات فراہم کرے گا کہ کسی نے گروپ تک پہنچ جائے وہ خریداروں کی ضرورت پوری کرنے کا کوئی طریقہ یا راستہ تلاش کر لے گا تو وہ کامیاب رہے گا جو نئے کاروبار دوسروں کے آئیڈیوں کے نقل کرتے ہیں وہ کامیاب نہیں ہوتے کیونکہ وہ مارکیٹ کی کوئی ضرورت پوری نہیں کرتے کیونکہ وہ پہلے ہی سے کاروبار موجود ہوں گے جو لوگوں کی ضروریات کو پورا کر رہے ہوں گے اسی لئے ضروری ہے کہ جب بھی آپ کاروبار شروع کریں تو آپ کے پاس ایک منفرد کاروباری آئیڈیا ہونا چاہیے ۔
قدرتی ماحول بول کے خطرات اور وسائل کی قلت۔
قدرتی ماحول کو لاحق خطرات اور قدرتی وسائل کے فقدان سے کاروبار اور مقامی آبادی مجموعی طور پر معاشی اور فطری زندگی کی بنیاد سے محروم ہو سکتی ہے پانی جلانے کی لکڑی اور زرعی زمین کی کامیابی آلودگی اثرات اور قحط کاروبار تباہ کر سکتے ہیں پانی کے وسائل میں اضافہ آبپاشی موسموں کی پیشگوئی زراعت کے بہتر طریقے سے فصلوں کا بیمہ کاروباری افراد اور اداروں اور کاشتکاروں کی مدد کر سکتے ہیں کہ وہ قدرتی ماحول کی تبدیلیوں کے مطابق طریقہ اختیار کریں۔
دلت فیشن مقابلے اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے چیزیں بہتر بنانا
بدلتے فیشن اور ضروریات کاروباری افراد کو موقع دیتے ہیں کہ وہ نئے آئیڈیوں کے ساتھ نئی مصنوعات اور خدمات فراہم کرکے اپنے کاگو کی طلب پوری کرے کرے اور اپنے خریداروں تک باآسانی پہنچائے 
یاد رکھیے اگر مصنوعات اور خدمات میں جدت کے لیے اپنی انہی سوچیں گے تو آپ کے حریف اس کے بارے میں سوچیں گے جس سے آپ کو نقصان بھی ہو سکتا ہے اس لئے آپ کو ہمیشہ اپنے قریب سے ایک قدم آگے رہا کر سوچنا چاہیے اور جو بھی آپ کو درکار ہے جو بھی آپ بنا رہے ہیں اس کو اور بہتر سے بہتر بناتے جائیں
جس میں آپ ٹیکنالوجی کا سہارا لے سکتے ہیں کیونکہ آجکل کی مارکیٹ میں ٹیکنالوجی بہت اہم ہو گئی ہے اور ساتھ ہی یہ مسابقت کا بڑا ہتھیار بن گئی ہے جس کی وجہ سے بہت جلدی جلدی  اور اچھی چیزیں آنے لگی ہیں دنیا میں بے شمار الیکٹرانکس کا سامان اور بجلی کے گھریلو آلات بنائے جارہے ہیں ہر مہینے درجنوں نئی مصنوعات بازار میں آ جاتی ہیں ان فرموں اور ان جیسے دوسرے کاروباری اداروں کے لیے کاروبار کے نئے آئیڈیا سوچتے رہنا انتہائی ضروری اور اہمیت کا حامل ہے۔
مصنوعات کی کوالٹی ٹی کو برقرار رکھنا
زیادہ تر آپ کی کاروبار کی کی کامیابی اس چیز پر ہوتی ہے کہ جب ایک بار آپ کے کردار آپ کی چیزیں خریدنا شروع کر دیں تو اگر آپ کی کوالٹی بہت ہی اچھی ہے تو وہ آپ کے پاس بار بار آئیں گے لیکن اگر آپ اپنی کوالٹی پر سمجھوتہ کریں گے تو آپ کے بعد آپ سے منہ موڑ لیں گے جس سے آپ کو نقصان ہوگا تمام مصنوعات کی ایک لائف سائیکل ہوتی ہے ہے جس جس کی بھی کوالٹی اور لائف سائیکل اچھی ہوگی لوگ اس کمپنی کی چیزوں کو ترجیح دیں گے گے اس لیے آپ کو نئی مصنوعات کے ساتھ ساتھ اپنی مصنوعات کی کوالٹی کو بھی اچھے طریقے سے برقرار رکھنا ہے۔
آخر میں میں جو آپ کے کاروبار کو چیز کامیاب بناتی ہے اور جو آپ کو ایک اچھا بزنس مین بننے میں مدد دے سکتی ہے وہ ہے خطرے کے امکانات کو پھیلا دے اور ناکامی کے اندیشے کو قبول کریں جو بھی آپ  کوئی نئی مصنوعات بنا رہے ہوتے ہیں تو ضروری نہیں کہ وہ کامیاب ہی ہو وہ ناکام بھی ہو سکتی ہے اس لیے آپ کو صرف کامیابی کے بارے میں نہیں سوچتا بلکہ اس کے ناکامی کے بارے میں بھی سوچنا ہے اور نقصان کے اندیشے کو بھی سامنے رکھتے ہوئے اپنے کاروبار کو آگے بڑھانا ہے۔

- Advertisement -