vBirdy Logo
vBirdy Logo

Top ‎10 ‏Best business ideas for making online money without investment ‎|دس ایسے بزنس آئیڈیاز جو آپ کی زندگی بدل دیں۔

Best business ideas you can earn online money without investment
Top 10 business ideas who will change your life.

آج کی جو ہماری تحریر ہے وہ دس ایسے بزنس آئیڈیاز کے بارے میں ہے جن میں آپ انویسٹ کیے بغیر کما لاکھوں کماسکتے ہیں بزنس کو شروع کرنے کے لئے پیسہ تو ضروری ہوتا ہے لیکن اس سے زیادہ ضروری آئیڈیاز ہوتے ہیں آج کے یہ بزنس آئیڈیاز آپ کا مقدر بھی بدل سکتے ہیں آپ کہانیاں لکھ کر یا اداکاری کرکے بھی کما سکتے ہیں دنیا میں کاروبار کے لحاظ سے تین دور گزرے ہیں پہلا دور اس دور میں جو مالک تھا وہ غلاموں یعنی کمیوں سے بغیر کچھ معاوضہ دیے کام لیتا تھا اور یہ سلسلہ نسلوں تک چلتا رہتا وہ صرف ان کو کھانے کے لیے دیتے تھے اور اس کے بدلے غلاموں سے اپنے کھیتوں اور بھٹوں پر بغیر کسی معاوضے کے کام لیتے وہ غلامی کا ایک دور تھا مالک اپنے ملازم کو کچھ نہیں دیتا تھا صرف خود کماتا تھا پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں شعور انہوں نے اپنی غلامی کی زنجیروں کو توڑا کیونکہ انھیں پتہ چلا کہ اگر ہم ان کے لیے کام نہیں کریں گے تو یہ خود تو کام کر نہیں سکتے تو وہاں سے لینے اور دینے کا دور شروع ہوا یعنی معاشرے میں برابری شروع ہوگئی۔

 غلام اور غریب خوشحال اور امیر ہونا شروع ہو گئے اس دور میں مالک نے جو بھی کام کروانا ہوتا اس کا پہلے معاوضہ طے کرتے تھے اور وہ معاوضہ دے کر لوگوں سے کام کروایا جاتا تھا یہ سلسلہ آج بھی اسی طرح جاری ہے اور آپ آج اسی دور میں ہی رہتے ہیں  

اکیسویں صدی میں ایک ایسا دور شروع ہوا یہ بزنس کا سب سے بہترین دور سمجھا جاتا ہے اس میں کمپنیاں اور لوگ اپنی مرضی سے فری کام کرتے تھے  اس ٹائم میں فری کام کرنے والے ادارے اور لوگوں نے جتنا کمایا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ہے جیسے گوگل ایمازون، فیس بک اور یوٹیوب کی مثال لے لیں۔
گوگل کی برینڈ ویلیو 458 بلین ڈالر ہے اور فیس بک کی 147 ملین ڈالر ایمازون کی 683 ملین ڈالر اور یوٹیوب کی 44 بلین ڈالر ہے دنیا کی تمام دوسو سال پرانی کمپنی مل کر بھی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
سب سے بہترین اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی خدمات بالکل مفت ہیں آپ سارا دن ان کی سروس بالکل فری استعمال کرتے ہیں آپ پورا دن فیس بک پر پوری دنیا سے باتیں کرتے ہیں اور ویڈیوز دیکھتے ہیں لیکن یہ آپ سے ایک پیسہ بھی نہیں لیتے الٹا یہ لوگوں کو دیتے ہیں اور اس کے دینے سے بھی اس کے ریونیو میں نہایت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
آج کے دور میں کمانے کے لئے انویسٹمنٹ کی ضرورت نہیں بلکہ آئیڈیاز کی ضرورت ہوتی ہے اور میں آج آپ کو دس ایسے بزنس آئیڈیاز کے متعلق بتانے جا رہا ہوں جن میں آپ ایک روپیہ کی انویسٹمنٹ کیے بغیر کما سکتے ہیں اگر آپ ان آئیڈیاز پر کام کریں تو بہت کم عرصے میں آپ کو اس کے نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے لیکن اس کے لئے محنت کی بھی ضرورت ہے کیونکہ بغیر محنت کے کبھی کامیابی نہیں ملتی۔
Network Marketing

فیس بک یوٹیوب انسٹاگرام جن کو آپ پورا دن استعمال کرتے ہیں یہ صرف ایپ نہیں ہیں بلکہ یہ انڈسٹریز ہیں اور اگر ان میں سے کسی ایک انڈسٹری میں بھی آپ داخل ہو گئے تو آپ کی زندگی خوشحال ہو جائے گی۔
آج کل تو ہر کوئی فیس بک یوٹیوب انسٹا کا اکاؤنٹ اور پیج بنا رہا ہے آپ ان پر اپنے فالورز, سبکرابٔر اور فینز بنائیں اور پھر ان پر لوگوں کے  پسند کی پروڈکٹ لگائیے اور اس سے پیسے کمائے آپ اپنی خدمات سے مختلف اداروں اور کمپنیوں کو پرموشن دے کر بھی پیسے کما سکتے ہیں لیکن آپ کو اسے پہلے سیکھنا ہوگا  آپ اس کو یوٹیوب سے بھی سیکھ سکتے ہیں جہاں پر آپ کو بالکل مفت میں سکھایا جائے گا۔
Affiliate Marketing

اگر آپ ایمازون پر خریداری کے لیے جائیں تو آپ کو نیچے ایمازون ایفیلیٹ مارکیٹنگ دکھائی دے گا یہ طریقہ انویسٹمنٹ کے بغیر پیسہ کمانے کے لئے ہے آپ کو اپنے پروڈکٹ لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ایمازون خود آپ کو آپ کی مرضی کا پروڈکٹ دے گا جس کو بیچ کر آپ منافع کما سکتے ہیں صرف ایمازون ہی نہیں دنیا میں بہت ساری کمپنیاں ایفیلیٹ پروگرام چلا رہی ہیں آپ یوٹیوب سے اس کے متعلق پورا سیکھیں اور کام شروع کریں دنیا میں ہزاروں لوگ اس سے اتنا کما رہے ہیں جتنا ایک عام آدمی اچھی نوکری کر کے بھی نہیں کما سکتا۔
Drop Shipping

دنیا میں مارکیٹنگ کا ایک نیا دور شروع ہوا کمپنیاں 15 سے 20 لاکھ پروڈکٹ بناتی ہیں ان کی قیمت فکس کرتی ہیں اور پھر ان کو بیچنے کے لیے جو لوگ سوشل میڈیا پر کام کر رہے ہوتے ہیں ان کو دے دیتی ہیں پھر یہ لوگ ان اشتہاروں کو اپنے پیجز اور اکاؤنٹس پر شیرٔ کرتے ہیں اور اپنی نئی قیمت ان پر لگاتے ہیں اور یہ پروڈکٹ خریداروں کے پاس پہنچتے ہیں تو خریدار ان کو پیج کے ذریعہ آرڈر کرتے ہیں جب خریدار آرڈر کرتا ہے تو پیسے کمپنی کے پاس چلے جاتے ہیں وہ اپنے پروڈکٹ کے پیسے کاٹ لیتی ہے اور پروڈکٹ خریدار کے دروازے پر پہنچا دیتی ہے اور باقی رقم اس پروڈکٹ کے مالک کو دے دی جاتی ہے اس آئیڈیا سے ماہانہ لاکھوں افراد کروڑوں کما رہے ہیں۔
Coaching

آج کل ہر آدمی آن لائن لوگوں کو پڑھا اور سکھا رہا ہے آپ کو جو کچھ بھی آتا ہے جس چیز میں بھی آپ ماہر ہیں آپ اس کی آن لائن کوچنگ شروع کردی آپ کھانے اچھے پکاتے ہیں یا فرنیچر کا کام جانتے ہیں یا آپ آرکیٹیکٹ ہے جو بھی آپ کو کام آتا ہے آپ اس کی آن لائن ٹریننگ دینا شروع کر دیں اس کا سب سے بہترین طریقہ یوٹیوب پر چینل بنائیں اس پر اپنی ویڈیوز لگائیں ان ویڈیوز میں اپنی مہارت دکھائیں اور ساتھ میں لوگوں کو بتائیں کہ آپ اس کی کوچنگ بھی کرتے ہیں اپنی کورس کی فیس مقرر کریں اور اس سے پیسے کمائیں۔
Ideas Marketing

دنیا میں پیسے کمانے کاروبار اور مسائل کے حل کے لاکھوں آئیڈیاز ہوتے ہیں آپ ان آئیڈیاز کو تلاش کریں اور ان آئیڈیاز کی ایک رپورٹ تیار کریں کہ یہ کتنے موثر ہے آپ مارکیٹ میں سروے کریں اور اپنے آئیڈیے کو مارکیٹ سے ملائیں اگر آپ کو بہتر لگے تو آپ ان آئیڈیاز کو بیچنا شروع کر دیں ۔
آپ آئیڈیا بنانے والوں کے ساتھ مل کر بھی کام کر سکتے ہیں آپ اپنا حصہ طے کریں خود پیپر تیار کریں اور انویسٹر تلاش کریں سارا پروجیکٹ بنا کر اس کے حوالے کرے آپ اس سے بھی لاکھوں کماسکتے ہیں۔
Insurance

پارٹ ٹائم انشورنس کا کام آپ انشورنس ایجنٹ کا کورس کریں اور یہ کام پارٹ ٹائم میں کرنا شروع کر دیں اگر آپ مہینے میں ایک آدمی کو بھی انشورنس پالیسی بیچ لیں تو آپ کی انکم میں اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا آپ ایک سال میں 12 لوگوں کو پالیسی بیچ لیں گے آپ خود اندازہ لگائیں کہ آپ کو ہر مہینے صرف پارٹ ٹائم سے ہی مستقل اور اچھے پیسے ملنا شروع ہو جائیں گے کیونکہ ایک پالیسی بیچنے پر بھی کمپنی کی طرف سے اچھا خاصا کمیشن ملتا ہے۔
Physical Marketing

آپ شہر میں کھلنے والے نئے سیلون ریسٹورنٹ  پلےگراونڈ کی مارکیٹنگ لے لیں آپ کوپن بنوائیں اس پر سیل لگائیں اور فارغ وقت میں اپنے واٹس ایپ یا ٹیلیفون کے ذریعے مارکیٹنگ شروع کر دیں یا پھر آپ کالجوں اور دفتروں میں اس کی مارکیٹنگ شروع کر دیں اس کے متعلق بھی آپ کو ساری کی ساری معلومات یوٹیوب پر مل جائیں گی وہ بھی بالکل فری میں۔
Notes Delivery

آپ خود بھی مارکیٹ میں اپنے متعلقہ مضمون کے نوٹس لینے جاتے ہوں گے تاکہ آپ کو پوری کتاب یاد نہ کرنی پڑے اور آپ کی تیاری بھی اچھی ہو جائے اسی طرح آپ بھی مختلف تعلیمی اداروں اور کلاسز کے نوٹ اکٹھے کریں ان کی آن لائن مارکیٹنگ کریں یا اسکول اور کالجز کو بتائیں کہ میرے پاس اس مضمون کے نوٹس ہیں آپ بچوں کو ان سے تیاری کروائیں بچوں اور اسکول یا کالج کے گریڈ میں اضافہ کریں آپ آن لائن آرڈر بھی لیں اور پھر اپنے نوٹس لوگوں کو فوٹو سٹیٹ کروا کر بیچ دیں۔
Poems and Stories

دنیا کا ہر بچہ نظمیں اور کہانیاں سننا چاہتا ہے آپ نظمیں اور کچھ کہانیاں یاد کر لیں اپنی تھوڑی سی فیس رکھیں تاکہ آپ کے کلائنٹ کو آپ کی فیس زیادہ بھی نہ لگے اور وہ اپنی خوشی سے آپ کا مستقل کسٹمز بن جاۓ آپ آن لائن بچوں کو کہانیاں سنائیں یقین مانیے یہ بہت ہی زیادہ مزے کا کام ہے آپ یہ گھر بیٹھے کر سکتے ہیں ۔
آپ کا اگر کام چل پڑے تو آپ پارٹنرشپ پر اور لوگوں کو بھی اپنے ساتھ شامل کر سکتے ہیں اور اگر آپ خود کہانیاں اور نظمیں لکھ سکتے ہیں تو آپ اپنی ایک ویب سائٹ بنا کر اس پر اپنی کہانیاں لکھیں اور adsense
 سے اپرول لے کر بھی کما سکتے ہیں۔
Online Service Provider

ہمارا آج کا دسواں آئیڈیا (کہاں سے کیا) مل سکتا ہے دنیا کے ہر شخص کو کچھ نہ کچھ چاہیے ہوتا ہے اور وہ ہر بار اس ایشو میں پھنستا ہے آپ بھی روز دوسروں سے پوچھتے ہو گے کہ مجھے یہ چیز چاہیے اور یہ کہاں سے ملے گی آپ ایک ویب سائیٹ بنائیں یا آپ ایک کال سینٹر بھی بنا سکتے ہیں لوگ اس پر فون کرکے بھی پوچھ سکتے ہیں کہ ہمیں یہ چیز یا یہ سروس چاہیے اور ہمیں یہ کہاں سے مل سکتی ہے آپ ان کو اس چیز کے متعلق بتائیں لیکن آپ کے ذہن میں یہ بات ہوگی کہ آپ اس سے کیسے پیسے کما سکتے ہیں ۔
اگر آپ ایک کال سینٹر بناتے ہیں تو آپ کو انویسٹمنٹ چاہیے ہوگی لیکن ویب سائٹ آپ بالکل مفت بنا سکتے ہیں آپ دوکاندارو اور جو لوگ وہ چیز بیچ رہے ہیں ان سے کمیشن کے طور پر فیس لے سکتے ہیں یا آپ فون کال سے بھی فیس چارج کر سکتے ہیں آپ اس سے بھی ایک آرام دہ زندگی گزار سکتے ہیں۔
آپ کو یہ تحریر کیسی لگی آپ ہمیں کمنٹ میں بتا سکتے ہیں اگر آپ اس کے متعلق کوئی بھی سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو آپ ہم سے رابطہ بھی کر سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top