vBirdy Logo
vBirdy Logo

top ‎10 ‏most powerful old bodybuilder|دنیا دنیا میں موجود 10 طاقتور ترین بوڑھے باڈی بلڈرز ‏

آپ سب جانتے ہیں کہ جیسے جیسے انسان کی عمر زیادہ ہوتی ہے انسان بوڑھا ہو جاتا ہے ہے اور بڑھاپے میں جسم کے اندر طاقت بھی بالکل ختم ہو جاتی ہے لیکن دنیا میں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو بوڑھے ہوتے ہی نہیں ہیں کہ ان کو اپنے پروفیشن سے اور اپنے آپ سے بہت زیادہ لگاؤ ہوتا ہے جس کے لیے وہ اپنے آپ کو تندرست و توانا رکھتے ہیں ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی میں اور زیادہ کامیابیاں سمیٹ سکیں 

آج کی اس تحریر میں آپ کو دنیا میں موجود سب سے طاقتور ترین بوڑھوں کے بارے میں بتاؤں گا جو کہ بوڑھے ہونے کے باوجود بھی صحت مند ہیں۔
Andreas cahling
آندریاس کاہلنگ ان کا تعلق سویڈن سے ہے ان کی عمر تقریبا 80 سال ہوچکی ہے لیکن یہ اب بھی اتنے سمارٹ اور ایکٹیو ہیں کہ انہیں دیکھ کر لگتا ہی نہیں کہ یہ ایک اسی سال کے بوڑھے ہیں۔
انیس سو اسی میں ہونے والے آئی ایف بی بی پرو ورلڈ چیمپئن شپ میں سب سے بہترین باڈی بلڈر ہونے کا ایوارڈ جیتا تھا اس کے علاوہ انہوں نے انیس سو ستر سے انیس سو اسی میں میں مسٹر وینس  اور اس طرح کے اور بھی بہت سے ایوارڈز اپنے نام کیے۔
یہ اپنی جوانی سے ہی باڈی بلڈنگ کی دنیا میں ایک فیورٹ شخصیت رہے ہیں اور آج بھی ان کی شہرت ایسے ہی قائم و دائم ہے انہوں نے کنگ فو مووی میں تھور کا رول پلے کیا تھا۔
انہوں نے 2012 میں ایلیٹ مقابلوں میں حصہ لیا تھا اور یہ سولہویں نمبر پر آئے تھے اور ابھی بھی ان کو اپنے پروفیشن سے ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
Jim Arrington
جم ارنگٹن اس دنیا میں موجود سب سے بوڑھے باڈی بلڈر ہیں ان کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے ان کو بچپن سے ہی باڈی بلڈنگ کا شوق تھا جب یہ چھوٹے تھے تو بہت زیادہ کمزور تھے لوگ ان کو ہڈیوں کا ڈھانچہ کہہ کر بلاتے تھے انہوں نے 13 سال کی عمر میں باڈی بلڈنگ شروع کی تھی اور ان کی عمر 90 سال ہے انہوں نے اپنی پوری زندگی باڈی بلڈنگ ایونٹ کے نام کردی اور مختلف چیمپئن شپ میں بہت سے ایوارڈ بھی اپنے نام کیے میں آپ کی آج بھی وہ اتنی ہی ایکٹیو اور مضبوط ہیں جتنا کہ جوانی میں ہوا کرتے تھے 80 سال کی عمر میں انہوں نے باڈی بلڈنگ ماسٹرز کا ایوارڈ بھی جیتا تھا یہ اس مقابلے میں دوسرے نمبر پر آئے 2014 میں انہوں نے ماسٹر نیشنل چیمپئن شپ میں پرو کارڈ جیتا تھا 90 سال کے ہونے کے باوجود بھی یہ اس طرح ایکسرسائز کرتے ہیں جس طرح کوئی نوجوان ہو۔
Arnold Schwarzenegger
آرنلڈ شوارزنیگر کا تعلق آسٹریا سے ہے ان کی عمر چوہتر سال ہے اتنی عمر ہونے کے باوجود ان کے چہرے پر جھریوں کا کوئی نشان نہیں ہے ۔
انہوں نے باڈی بلڈنگ کے ساتھ ساتھ ایکٹنگ میں بھی بہت نام کمایا ہے اور صرف یہی نہیں یہ کیلیفورنیا کے گورنر بھی رہ چکے ہیں آج بھی ان کی باڈی اور چہرے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ بالکل نوجوان آدمی ہے اس کی وجہ ہے کہ یہ روزانہ جم جاتے ہیں اور وہاں پر کئی گھنٹے ورزش کرتے ہیں اور اپنی ڈائٹ کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں۔
اس عمر میں بھی ان کے جسم کے مسلز ان کے ہم عمر باڈی بلڈرز سے کہیں زیادہ زیادہ مضبوط ہیں انہوں نے سات مرتبہ مسٹر اولمپیا کا ایوارڈ جیتا ہے اور چار دفعہ ان کو مسٹر یونیورس کا ایوارڈ بھی ملا ہے ان کی سب سے مشہور مووی سیریز ٹرمینیٹر ہے جو دنیا بھر میں مشہور ہے۔
Jacques Sayagh
جیک سایاگ پیرس میں رہتے ہیں ان کی عمر 70 سال ہے ویسے تو یہ بھی باڈی بلڈر ہیں لیکن ان کی کہانی دوسرے باڈی بلڈرز سے مختلف ہے ان کے پاس رہنے کے لیے اپنا گھر نہیں ہے یہ بہت ہی غریب ہیں اسی لیے یہ ایک بار میں ایک ٹینٹ کے اندر اپنے کتے کے ساتھ رہتے ہیں۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کی ان کی زندگی بہت مشکل ہے لیکن ایسے حالات ہونے کے باوجود بھی ایسی باڈی ہونا ایک حیرت انگیز بات ہے یہ پیرس کی گلیوں کو جن کی طرح یوز کرتی ہیں سڑکوں پر لگے لائٹ کے پول کے ساتھ لٹک کر کر ورزش کرتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ جم جانا افورڈ نہیں کر سکتے لیکن اس کے باوجود انہوں نے ابھی تک ہمت نہیں ہاری اور مختلف مقابلوں میں اب بھی حصہ لیتے ہیں۔ 
Chet Yorton
چیٹ یارٹن کی اگر آپ باڈی دیکھیں تو آپ کو یقین نہیں ہوگا کہ انہوں نے کوئی ایکسرسائز نہیں کی بلکہ انہیں یہ باڈی قدرت کی طرف سے تحفے میں دی گئی جس کی وجہ سے وہ بالکل باڈی بلڈر نظر آتے ہیں۔
جب یہ بھی سال کے تھے تو ان کا ایک کار ایکسیڈنٹ ہوگیا جس میں یہ بہت بری طرح زخمی ہو گئے تھے ان کی آنکھ کانچ لگنے کی وجہ سے کٹ گئی تھی ان کے بازو اور کمر کی ہڈی ٹوٹ گئی اور ٹانگوں کی ہڈیوں پر بھی شدید چوٹیں لگی تھی ڈاکٹروں نے ان کی ٹانگوں میں اسٹیل پلیٹ ڈال دی تھی ۔
انہوں نے کئی مہینے بیڈ اور ویل چیئر پر گزارے اور  جب یہ ٹھیک ہوگئے تو پھر اس کے بعد انہوں نے اپنی باڈی بلڈنگ کے کیریئر کا آغاز کیا پھر انہوں نے بہت سے مقابلوں میں حصہ لیا اور مسٹر امریکہ ،مسٹر کیلیفورنیا اور پرو ورلڈ جیسے ایوارڈ اپنے نام کیے۔
Robby Robinson
ان کی عمر 75 سال ہے لیکن دیکھنے میں یہ چالیس سال سے زیادہ کے نہیں لگتے ان کا تعلق امریکہ سے ہے اور جہاں پر ان کو بلیک پرنس اور مسٹر لائف سٹائل کے نام سے جانا جاتا ہے انہوں نے تین سو سے زائد مقابلے جیتے ہیں اور ان کا پہلا مقابلہ 
1975
 میں ہوا تھا اور اس میں انہیں مسٹر امریکہ کا ٹائٹل دیا گیا تھا انہیں سب سے پہلا مسٹر اولمپیا کا ایوارڈ دیا گیا تھا 75 سال کے ہونے کے باوجود بھی یہ اتنے طاقتور اور مضبوط ہیں کہ ایک نوجوان آدمی ان کو کبھی بھی ہرا نہیں سکتا یہ پرسنل ٹرینر اور باڈی بلڈنگ کوچ ہیں اس کے علاوہ یہ ایکٹر آرٹسٹ اور بہت اچھے ایتھلیٹ بھی ہیں ۔
Sam Byrant
عام طور پر جن کو باڈی بلڈنگ کا شوق ہوتا ہے ان کی ٹریننگ بچپن سے ہی شروع کردی جاتی ہے لیکن ان کی کہانی اس سے بالکل مختلف ہے انہوں نے
 44
 سال کی عمر میں باڈی بلڈنگ شروع کی۔ 
ان کا تعلق نیویارک سے ہے اور ان کی عمر ستھر سال سے زیادہ ہے اتنی بڑی عمر سے شروع کرنے کے باوجود بھی انہوں نے باڈی بلڈنگ کی دنیا میں بہت بڑا نام کمایا ہے ان کا ماننا ہے کہ بڑھاپا اور جوانی صرف اور صرف انسان کی سوچ ہے۔
انہوں نے اپنی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے جم جانا شروع کیا اور پھر ان کے دوستوں نے انہیں باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے کا کہا اور اس سے ان کا کیریئر اسٹارٹ ہوا۔
انہوں نے اپنے سب سے پہلے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
Jeffrey Life

جب بھی ہم باڈی بلڈنگ کا نام لیتے ہیں تو ہمارے ذہن میں ایک نوجوان شخص آتا ہے لیکن  یہ
 83
 سال کے ایک بوڑھے شخص ہیں جو کہ لاس اینجلس میں رہتے ہیں یہ کوئی پروفیشنل باڈی بلڈر نہیں ہے بلکہ انہوں نے ساٹھ سال کی عمر میں باڈی بلڈنگ سٹارٹ کیاس وقت وہ ہارٹ پیشنٹ اور ڈایبٹیز کے مریض تھے اس لئے انہوں نے اپنی صحت بہتر کرنے کے لیے جم جوائن کی اور پھر باڈی بنانے کے لیے سپلیمنٹ کھانا شروع کر دیے کچھ عرصے کے بعد انہوں نے اپنی اتنی اچھی باڈی بنا لی کہ دیکھنے میں لگتا ہی نہیں تھا کہ یہ شوگر کے مریض اور ہارٹ پیشنٹ ہیں۔
Tony Pearson
ان کی عمر 65 سال ہے اور یہ بہت ہی مشہور باڈی بلڈر اور ریسلر ہیں ان کا تعلق امریکہ سے ہے اور بچپن سے ہی ان کو ریسلنگ کا بہت شوق تھا یہ اپنے سکول میں ریسلنگ کے مقابلوں میں حصہ لیتے تھے اور آہستہ آہستہ پھر ان کو ویٹ لفٹنگ کا شوق شروع ہو گیا انہوں نے انیس سو چوہتر میں اپنا پہلا کلاسیک  ٹیم چیمپئن شپ ایوارڈ جیتا تھا اور اس کے بعد ہر سال یہ ایک اوارڈ جیت کر لاتے تھے ان کو مسٹر امریکہ میں یونیورس پرو اور مسٹر ورلڈ جیسے ٹائٹل بھی مل چکے ہیں ۔
اتنی زیادہ عمر ہونے کے باوجود بھی ان کو باڈی بلڈنگ سے ابھی بھی بہت زیادہ لگاؤ ہے یہ ایک ٹرینر ہیں اور ساتھ میں ریسلنگ بھی سکھاتے ہیں 
Samir Bannout
سمیر کی عمر 70 سال ہے اور یہ ایک پروفیشنل باڈی بلڈر ہیں ان کی اپنی ایک سپلیمنٹ کی کمپنی بھی ہے انہوں نے اپنا کیرئیر لبنان سے شروع کیا لیکن انیس سو ستر میں یہ امریکہ آ گئے اور ان کو اب لائن آف لبنان بھی کہا جاتا ہے۔
انیس سو اٹھتر میں ان کو مسٹر مشیگن کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا اور یہ بیسٹ آف دا ورلڈ ایونٹ میں ٹاپ بھی کر چکے ہیں سمیرا اب تک 53 میڈل اور ٹرافی جیت چکے ہیں ان کو دیکھنے کے بعد کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ ستر سال کے ایک بوڑھے آدمی ہیں۔



Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top