Top 16 best business ideas in Pakistan without investment for earnings
آپ اپنا کاروبار ہزار روپے سے بھی شروع کر سکتے ہیں لیکن اس کے لیے آپ کو صحیح آئیڈیا چاہیے اگر تو آپ ڈھیٹ مستقل مزاج اور محنتی بندے ہیں تو آپ ایک ہزار روپے سے بھی اپنی کامیابیوں کا سفر شروع کر سکتے ہیں آج کل آن لائن مارکیٹ کا دور ہے دنیا میں ہر شخص اپنی چیزیں آن لائن منگواتا ہے تو آپ کو بڑے پیمانے پر چیزیں خریدنے کی اور اپنے پاس رکھنے کی ضرورت نہیں آپ ضرورت کے مطابق چیزیں خریدیں اور پھر ان سب چیزوں کو آگے آن لائن بیچنا ںشروع کر دیں ۔
آج میں آپ سے 16 ایسے بزنس شیئر کرنے والا ہوں جن میں کوئی خرچہ نہیں آتا یہ بزنس بلکل مفت میں شروع کیے جا سکتے ہیں میں آپ کو دوسو ایسے بزنس بھی بتا سکتا تھا لیکن میں نے سوچ سمجھ کر اور کئی گھنٹوں کی ریسرچ کے بعد آپ سے ان بزنس کے بارے میں شیئر کر رہا ہوں جو ہمارے ملک میں اچھے طریقے سے چل سکتے ہیں ۔
بزنس بزدلوں کا کام نہیں ہے کیونکہ آپ اس بزنس میں پیسہ نہیں لگا رہے بلکہ صرف اور صرف اپنا وقت اور پیسے کے بدلے میں محنت اور اپنا خون پسینہ لگائیں گے آپ کے مارکیٹ بجٹ کم ہوں گے آپ کے سیٹ اپ اتنے بڑے نہیں ہوں لیکن اگر آپ کو پیسہ کمانا ہے تو آپ کو اس کے لیے رات دن ایک کرنا ہوگا ان میں سے کچھ بزنس ایسے ہیں جن میں پیسے کی ایک حد ہے لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو آپ بڑے پیمانے پر آگے جا کر بہت بڑے اور بہت اچھے بزنس کے طور پر اسٹیبلش کر سکتے ہیں کیونکہ یہ تو صرف ان کی بنیاد ہوگی ۔
جن بزنس کے بارے میں میں آپ کو بتانے جارہا ہوں ان میں سٹاک کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ سروس پر منحصر بزنس ہیں جن میں آپ کی عقل اور آپ کی محنت کا امتحان ہوگا ان تمام بزنس کی مارکیٹ کے بارے میں آپ کو اس پوسٹ کے آخر میں بتاؤں گا اور ان میں سے کچھ بزنس کی میں وضاحت کروں گا اور کچھ بزنس کی میں صرف اور صرف نام بتاؤں گا۔
1:- Maid Rental Business
گھر میں کام کرنے والے صفائی والے کھانا پکانے والے کپڑے دھونے والے جو عورتیں اور مرد گھروں میں کام کرتے ہیں مجھے اس پوسٹ کی ریسرچ کے دوران پتہ چلا کہ شارجہ میں ایک اتنی بڑی کمپنی ہے جس کے پاس اپنی بڑی دس بسیں ہیں ان کے پاس ان تمام لوگوں کا ڈیٹا جو گھروں میں کام کرنا چاہتے تھے اور پھر جو اپنے گھر میں کام کروانا چاہتے تھے وہ کمپنی سے رابطہ کرتے ہیں اور وہ پھر ان کے گھر میں متعلقہ افراد کو بھیج دیتے ہیں آپ بھی اسی طرح کا ایک بزنس شروع کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے رابطے میں کچھ ایسے افراد کو رکھیں جو گھروں میں کام ڈھونڈ رہے ہیں اور پھر ان گھروں سے رابطہ کریں جنکو اپنے گھر کے لیے خانساماں یا کام کرنے والیوں کی ضرورت ہو آپ ان کو اس گھر میں بھیج دیں اور ان سے اپنا کمیشن وصول کرلیں۔
2:- Freelance Salesman
آپ اگر بازار میں جاتے ہو وہاں پر ڈھیروں دوکانیں اور چھوٹے چھوٹے سے سٹال لگے ہوتے ہیں آپ ان سے کچھ مال لیتے ہو آپ کو اس مال کو خریدنے نہیں ہے بلکہ اس کو صرف اور صرف آگے بیچنا ہے اور بیچ کر اس دوکاندار کو اس کے چیزوں پیسے واپس دے دینے اور اپنا کمیشن اپنے پاس رکھ لینا ہے آپ کچھ بھی بیچ سکتے ہو لیکن اگر آپ کو شرم آتی ہے تو آپ پوری زندگی غریب ہی رہو گئے شروعات چھوٹی چیزوں سے کرو لیکن جب آپ اس میں بہتر ہو جائیں گے تو آپ ہو سکتا ہے پراپرٹی بھی بیچنا شروع کردی جس میں آپ کا اپنا ایک روپیہ بھی نہیں ہوگا اور آپ کسی دوسرے کی پراپرٹی بیچ رہے ہوں گے لیکن آپ اپنے کمیشن سے لاکھوں روپے کمائیں گے کیونکہ آپ کو بیچنے کا ہنر آتا ہوگا۔
3:- Tourist Guide
فرض کریں کہ اگر آپ کسی تاریخی جگہ میں رہتے ہو جہاں زیادہ تر ٹورسٹ آتے ہیں تو آپ وہاں کے ٹورسٹ گائیڈ بن سکتے ہو اگر آپ کے پاس موٹرسائیکل ہے تو آپ اپنے کمیشن کے حساب سے ان کو بتا کر اپنی سروس دے سکتے ہو کہ میں آپ کو اتنے میں دس یا بیس جگہ ایک دن میں دکھا سکتا ہوں آپ اپنی سروسز کے بارے میں جہاں پر بھی ٹورسٹ اکھٹے ہوتے ہیں بس سٹاپ پر کسی اڈے پر کہیں بھی آپ ایک بورڈ لگا کر کھڑے ہو جائیں۔
4:- Buying consultant
جس طرح ٹورسٹ گائیڈ اس جگہ کے بارے میں بتاتا ہے کہ اس میں کیا کیا موجود ہے اسی طرح
Buying consultant
بھی اس ایریے میں جہاں پر بڑے بڑے بازار موجود ہوتے ہیں ان میں لوگوں کی رہنمائی کرتے ہیں کہ میں آپ کے ساتھ دو سے تین گھنٹے رہوں گا اور آپ سے اتنے پیسے لے لوں گا اور میں آپ کو بتاؤں گا کیا چیز آپ کو خریدنی چاہیے کون سی چیز آپ کو یہاں اچھی ملے گی کس چیز کی کوالٹی بہترین ہے لیکن اس کے لیے آپ کو سب سے پہلے بازار کے اندر موجود ہر دکان کو جاننا ہو گا کہ کون سی دکان کہاں پر موجود ہے پھر آہستہ آہستہ لوگ آپ کے پاس آنا شروع ہوجائیں گے کہ ہماری یہ دکان ہے اور ہمیں یہ چیز خریدنی ہے ہم کہاں سے خریدیں کہاں سے ہیں یہ چیز سب سے اچھی ملے گی کچھ عرصے بعد اس بازار میں آپ اتنے مضبوط ہو جائیں گے کہ ہر ایک کو آپ کی ضرورت پڑے گی اور آپ کی ڈیمانڈ دن بدن بڑھتی جائے گی لوگ آپ کو خود فون کرکے کہیں گے کہ مجھے فلاں چیز خرید دوں اس بزنس کو آگے بڑھانے کی گنجائش ہے لیکن اتنی زیادہ نہیں ہے۔
5:- Contant writer
میں نے اس پوسٹ میں زیادہ تر آن لائن کاروبار کے بارے میں نہیں بلکہ آف لائن کاروبار کے بارے میں زیادہ ریسرچ کی ہے جو بندہ لکھنا جانتا ہوں کسی بھی چیز کو اپنی زبان میں تحریر کر سکتا ہوں یا پھر انگریزی میں لمبی لمبی کہانیاں اور تحریریں لکھ سکتا ہوں آپ آن لائن بھی یہ کام کر سکتے ہو اور کسی کمپنی کے لیے بھی لکھ سکتے ہو اس کے لیے بہت سی مارکیٹ ہے آپ ان سب میں بھی کام کر سکتے ہیں اور کسی ایک میں بھی کام کر سکتے ہو۔
6:- Graphics Designing Agency
7:- Video Editor Agency
ایک میں آپ کے پاس گرافک ڈیزائننگ کا ہنر ہونا چاہیے اور دوسرے میں آپ کو ویڈیو ایڈیٹنگ آتی ہو جو کہ آسانی سے سیکھا جا سکتا ہے آپ ایک مہینے کے اندر ایک مناسب قسم کے گرافک ڈیزائنر اور ایک اچھے کمانے والے ویڈیو ایڈیٹر بن سکتے ہو آپ کو سیکھنے کے لیے کہیں بھی جا کر پیسے لگانے کی ضرورت نہیں آپ یوٹیوب سے فری سیکھئے آپ اپنے اس ہنر کو آن لائن فری لانس مارکیٹ پر بیچ سکتے ہو
8:- Uber Driver
اگر آپ کے پاس اپنی گاڑی نہیں تو کسی اور کے لیے جاگ کر ڈرائیونگ کرو بہت سے ایسے لوگ ہیں جن کے پاس بیس پچاس یا پھر تین سو گاڑیاں ہیں اور وہ ڈرائیور کی تلاش میں ہوتے ہیں آپ ان کے پاس جاؤ اور ان کے لیے گاڑی چلا کر اپنے لیے پیسہ کماؤ ۔
9:- Book keeping
اگر آپ
Sage & quicks books
پر سیکھتے ہو تو آپ دو ہفتوں میں ایک اچھے بک کیپر بن جاؤ گے اب گورنمنٹ چاہتی ہے کہ ہر بزنس اپنے اکاؤنٹس کا ریکارڈ رکھے تو ہر چھوٹے بڑے بزنس کو بک کیپر چاہیے اور آپ وہ بن سکتے ہو۔
10:- Influencer
آپ جو یوٹیوب پر ٹک ٹاک پے اور انسٹاگرام وغیرہ پر بڑے بڑے چینلز اور اکاؤنٹ دیکھتے ہیں اصل میں وہ لوگ انفلوئنسرز ہوتے ہیں آپ بھی یہ کام شروع کر سکتے ہیں اس میں کسی قسم کا کوئی انویسٹمنٹ نہیں صرف اور صرف آپ کی محنت درکار ہے۔
11:- Stock Photography
آجکل اسمارٹ فون ہر ایک کے پاس ہے اور اس میں ایک اچھا کیمرہ بھی لگا ہوتا ہے اس سے کوئی بھی اچھی سی ویڈیو یا پھر ایک تصویر کھینچ لیں اور اس کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں جہاں پر وہ ویب سائٹ لوگوں کو بیچتی ہیں اور بیچنے کے بعد آپ کو کمیشن دیتی ہیں لیکن اس کے لیے آپ کو تھوڑی ریسرچ کرنی ہوگی اور سیکھنا ہوگا آپ اسے یوٹیوب سے سیکھ سکتے ہیں۔
12:- Drop Shipping
ڈراپ شپنگ یہ ہے کہ میں گھر پر بیٹھا ہوں اور میں نے کسی اور کے مال کو فیس بک یوٹیوب یا پھر انسٹاگرام پر ایڈورٹائز کرنا ہے اگر کوئی بھی وہاں سے خریدے گا آپ نے بس اسے بیچ دینی ہے آپ نے کوئی بھی چیز خریدنی نہیں ہے آپ نے بس آگے بیچنی ہے آپ اس چیز اور خریدنے والے کے درمیان ایک سیلزمین کی طرح کام کر رہے ہوں گے آپ نے صرف اپنا کمیشن لینا ہے۔
13:- Coaching/Tutoring
کوئی بھی ہنر آتا ہے آپ ایک اچھے ویٹ لفٹر ہو یا آپ یوگا کے بارے میں جانتے ہیں یا آپ بچوں کو پڑھا سکتے ہیں کوئی بھی ایسا ہنر جو دوسروں کے کام آسکتا ہو آپ اسے دوسروں کو سکھا کر اپنی فیس لے کر کما سکتے ہو۔
14:- Social Media Management
اگر آپ کے پاس فون ہے اور فیس بک اور انسٹاگرام چلا سکتے ہو تو آپ کسی اور کے لئے بھی اسے چلا سکتے ہو اس دور میں ہر بڑے آدمی یا ہر مشہور آدمی کو کسی عہدیدار کو یا کسی بھی کمپنی کو اپنے سوشل میڈیا مینیجر کی ضرورت ہوتی ہے وہ آپ بھی بن سکتے ہو بس آپ کو اس کے متعلق تھوڑی ریسرچ کرنی پڑی گی ۔
15:- Blogging
جس طرح سوشل میڈیا پر ویڈئو ہوتے ہیں اسی طرح بلاگر پر لوگ لکھتے ہیں اپنا بلاگ چلاؤں یا لوگوں کے لیے لکھوں لیکن یہاں پر آپ خود ہی کانٹینٹ رائٹر ہوں اور اپنے لئے ہی پیسے کما رہے ہو۔
16:- Ironing & washing
اپنے گلی محلے یا علاقے میں سب کو بتائیں کہ میں کپڑے دھو کر استری کرکے دوں گا تو گاہک آپ کو کپڑوں کے بنڈل دیں گے کہ ہمیں یہ دھو کر استری کر کے دو یہ سب سے زیادہ سمپل اور آسان کام ہے اور سب سے زیادہ چلنے والا کام ہے ۔
اب میں آپ کو ان تمام بزنس کو لوگوں تک پہنچانے کا طریقہ بتاؤں گا آپ کوئی بھی بزنس کرتے ہو اس کو آپ فیس بک پر لگاؤ یا کسی بھی اشتہار کی صورت میں لوگوں تک پہنچاؤ چاہے وہ آپ ایک چھوٹے سے صفحے پر لکھوا کر فوٹوسٹیٹ کر کے ہر گلی محلے ہر دکان پر لگاؤ اور خود اپنے ہاتھوں سے لوگوں کو دو تاکہ انہیں پتہ چل سکے آہستہ آہستہ سے آپ کو اپنا بزنس آگے بڑھانا ہوگا اپنا خون پسینہ ایک کرنا ہوگا کیونکہ آپ کے پاس مارکیٹ بجٹ کم ہے جتنے بھی بڑے بزنس مین جو کہ آج ایک کامیاب بزنس مین بن چکے ہیں انہوں نے چھوٹے سے شروع کیا تو میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ چھوٹے سے شروع کروں اور بڑا سوچو۔