vBirdy Logo
vBirdy Logo

what ‎is ‎self Respect ‎|عزت ‏نفس ‏کیا ‏ہے ‏اور ‏کیوں ‏ضروری ‏ہے۔

آپ خود کے بارے میں کیا سوچتے ہیں خود کو کیا سمجھتے ہیں کس حیثیت کے مالک ہیں اپنے آپ کو کتنی اہمیت دیتے ہیں ان سب کے مجموعے کا نام ہی عزت نفس ہے عزت نفس کامیابی کے لیے اتنی ہی ضروری ہے جتنی زندگی کے لیے آکسیجن عزت نفس اپنی ذات کی قدر جانچنے کا پیمانہ ہے سادہ زبان میں عزت نفس یہ ہے کہ آپ خود کو کس لائق سمجھتے ہیں  آپ کے خیال میں آپ کتنے پانی میں ہے اپنی نگاہوں میں آپ کی کیا قدر و قیمت ہے جن لوگوں  میں قدر کا احساس زندہ ہے وہ عزت نفس کی آکسیجن سے زندگی کو ایک نئی جلا بخشتے رہتے ہیں ماہر نفسیات نے مسلسل تحقیقات سے ثابت کیا ہے کہ خود کی نظروں میں اپنی قدر اور کامیابی میں براہ راست رشتہ ہے۔

جوں جوں عزت نفس بڑھتی ہے کامیابی نئ بلندیاں طے کرتی ہے اور سائنسی تحقیق میں لوگوں کے معاشی خوشحالی اور عزت نفس کے درمیان اسی قسم کا بندھن دیکھا گیا ہے عزت نفس اس بات پر مبنی نہیں ہوتی کہ آپ کے پاس کیا کچھ ہے عزت نفس کی اساس اس بات پر مبنی ہوتی ہے کہ آپ کون ہے اور کیا ہیں ۔
عزت نفس کا مطلب اپنے بارے میں احساس ہے کہ میں باصلاحیت ہوں صحیح ہوں مکمل ہو اور مجھے خوش رہنے کا حق ہے عزت نفس اپنے ذہن اور سوچ پر اعتماد کا نام ہے کہ میرے سامنے جو بھی مشکلات اور حالات ہیں ہیں میں ان کا مقابلہ کرنے کی سکت رکھتا ہوں عزت نفس سے مراد اپنی اس اہلیت پر بھروسا کرنا ہے کہ میں جو چاہوں سیکھ سکتا ہوں اس لئے مناسب فیصلہ کر سکتا ہو اور آنے والی تبدیلیوں کا مقابلہ کر سکتا ہوں عزت نفس آپ کو یہ بتاتی ہے کہ کامیابی خوشحالی اطمینان اور جیت ہر انسان کی طرح آپ کا بنیادی اور فطری حق ہے عزت نفس زندگی بخش دعاؤں کی طرح اہم ہے اور اس کی غیر موجودگی مقاصد اور خوابوں کی موت ہے عزت نفس کا مطلب کوئی لمحاتی خوشی نہیں ہے جسے فوری طور پر کوئی ڈرگ یا منشیات استعمال کرکے حاصل کیا جا سکتا ہوں عزت نفس بڑھانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ انسان خود کو قبول کرے کہ وہ یہ کام کر سکتا ہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ ہر جگہ  وہ یہی کہے کہ میں یہ سب کچھ کر لوں گا کبھی کبھی اپنی عزت نفس کو ایک طرف رکھ کر اور دوسری طرف سے سوچنا چاہیے کہ ضروری نہیں کہ ہر بار آپ صحیح ہو اور کوئی دوسرا بھی حق پر ہو سکتا ہے جب بھی آپ کوئی خود کام کریں گے تو آپ اس کی ذمہ داری قبول کرے گے۔
اپنے ہر فعل ہر رویہ اور فیصلے سے جنم لینے والے نتائج چاہے وہ خوشخبریاں ہو یا بری خبریں کامیابیاں ہو یا ناکامیاں یا خوشحالی ہو یا تنگدستی ترقی ہو یا تنزلی ان کی ذمہ داری آپ خود لے گے اور سمجھیں گے میں اپنی ذات کے کسی بھی حصہ سے کبھی انکار نہیں کروں گا کیونکہ آپ جب بھی کوئی کام شروع کرنے لگیں تو سب سے پہلے اس کے بارے میں مشورہ اور ہر جو بھی چیز آپ کو مثبت لگے اس کو اپنا لیں اور جو آپ کو غلط لگ کہ  یہ نہیں ہو سکتا تو اس کو چھوڑ دیں اور خود فیصلہ کریں۔  اس سے آپ آپ کے اندر فیصلہ کرنے کی صلاحیت بھی پیدا ہوگی اور آپ کی لوگوں کی نظروں میں عزت بھی پڑے گی اور سب سے بڑی بات آپ کی اپنی عزت نفس کو تسکین ملے گی جب آپ اپنے تمام فیصلے خود کریں گے تو آپ نے فیصلہ کرنے کی اہلیت پیدا ہوگی اور جب آپ تمام لوگوں سے مشورہ لیں گے اور خود فیصلہ کریں گے تو آپ کے پاس بہانے بازی کرنے کا کوئی جواز نہیں ہوگا بلکہ آپ فوری طور پر اس کا حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔ 
عزت نفس کی نشونما کے لیے ضروری ہے کہ ہم کسی ہدف منزل یا مقصد کی طرف مسلسل بڑھ رہے ہو اور جسے پا لینے کی خوشی عزت نفس کو تقویت دے ہمیں اصل خوشی اپنے آپ کو نہیں بلکہ دوسروں کو آسانیاں پہنچانے سے ملتی ہے یاد رکھیں دنیا کی سب سے بڑی رائے آپ کی اپنی رائے ہے اور آپ کے بارے میں لوگوں کی رائے آپ کی رائے کی بنیاد ہوتی ہے عزت نفس س ایک پھل دار درخت کی طرح ہے جس کی چھاؤں میں آپ کی کامیابیاں پروان چڑھتی ہیں اس درخت کو پانی دیجیے مثبت سوچوں سے اور دوسروں کے ساتھ گھل مل کر اور ان کی مدد کر کے اس کی آبیاری کیجئے اس سے منفی اور زہریلی باتوں کی جڑی بوٹیوں سے بچائیں عزت نفس قدرت کا وہ انمول تحفہ ہے جو آپ کو بیٹھے بٹھائے نہیں مل سکتا اس تحفے کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے اور ہر کوئی اس کی قیمت ادا نہیں کر سکتا اس تحفے کو پانا پڑے گا اس کو پانے کے لیے کئی جتن کرنے پڑیں گے ثابت کرنا پڑے گا کہ آپ اس تحفے کو وصول کرنے کے لئے تیار ہیں خودپسندی تکبر دوسروں کی ہتک عزت عظمت کی جعلی سحر سے نکل کر اپنی اور دوسروں کے سچے دل سے عزت کرنا شروع کیجئے کیونکہ اس جہان میں سب ایک جیسے ہیں سب ایک جیسے پیدا ہوتے ہیں ان کے رہن سہن مختلف ہو سکتے ہیں لیکن سبھی ایک طرح سے پیدا ہو رہے ہیں اور پھر آخر میں اپنے انجام کو جا رہے ہیں اور جب آپ دوسروں کی عزت کریں گے تو وہ آپ کی عزت کریں گے اور زندگی کے ہر موڑ پر وہ آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے آج کل کے دور میں انسان صرف اپنی ذات پر غرور کی وجہ سے سے لوگوں سے دور ہو جاتا ہے  اور ہمارا اس دنیا میں مقصد ہی لوگوں اور ایک دوسرے کے کام آنا ہے جب تک انسان اپنی میں کو نہیں مٹائے گا ضروری نہیں کہ وہ اپنی عزت نفس کو بالکل ہی مٹا دے بلکہ ان فیصلوں کی قدر کرے جو اس کے حق میں ہیں ضروری نہیں کہ ہر بات اپنی  ہی منوائے اور ہر بار وہی ٹھیک ہوں ۔
اپنی ذات کے حصار سے نکل کر خود فریبی پر مبنی خود پسندی کے جال کو توڑ کا ہر انسان کو عزت اور احترام کے لائق سمجھنے سے ہیں آپ اپنے دل میں اپنی سچی محبت کے جذبے کو بڑھا سکتے ہیں عزت نفس کی جڑیں ہماری کامیابیوں سے نہیں پھوٹتی بلکہ ان رویوں اور عادتوں سے پھوٹتی ہیں جو کامیابیوں کی رہ حموار کرتی ہیں عزت نفس اس وقت جڑ پکڑتی ہے جب آپ زندگی کی ڈور اپنے ہاتھ میں پکڑ لیتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top